بدلا پور اسکول جنسی استحصال معاملہ

بدلا پور اسکول جنسی استحصال معاملہ (انگریزی: Badlapur school sexual abuse case) در اصل بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے بدلاپور میں دو لڑکیوں کے مبینہ جنسی استحصال کا معاملہ تھا۔ یہ معاملہ اسکول کے ایک صفائی ملازم کی کار ستانی بتائی جاتی ہے۔ جس نے بیت الخلاء صاف کرنے کے دوران دو لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کی جن کی عمریں تین سے ساڑھے تین سال کے بیچ تھیں۔ یہ واقعہ اگست 2024ء کا بتایا گیا۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد مشتعل لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران لوگوں نے ممبئی جانے والی ٹرین کو روک دیا۔ صبح 8 بجے کے قریب احتجاج کے باعث اپ اور ڈاؤن روٹس پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پر بھاری تعداد میں ریلوے پولیس فورس کو تعینات کیا گیا۔ مشتعل ہجوم نے اسکول میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس اسکول میں توڑ پھوڑ کرنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اسکول کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔[1]

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولی طالبات کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ جب سامنے آیا تو اسکول انتظامیہ نے پرنسپل اور دو اسٹاف کو معطل کر دیا۔ اس کے باوجود لوگوں کا غصہ کم نہیں ہوا۔ سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہوئے لوگوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ [2]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.etvbharat.com/ur/!state/badlapur-protesters-block-railway-tracks-amid-outrage-over-sexual-assault-of-two-kids-urn24082100755
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2024-08-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-08-29