برانڈ کردہ مواد
برانڈ کردہ مواد (انگریزی: Branded content) یا برانڈ کردہ تفریح (انگریزی: branded entertainment) ایک ایسا طریقہ ہے جس میں بازار کاری کے تحت مواد کی تخلیق کے ذریعہ فروغ کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مواد کے لیے مالیہ فراہم کیا جاتا ہے یا پھر اس کی تیاری سیدھے طور پر مشتہر کے ذریعے ہوتی ہے۔ذریعۂ ابلاغ کے اختلاف کے ساتھ ساتھ اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ چھپنے کے روایتی ذرائع میں ایڈورٹورئیل کا سہارا لیا جاتا ہے جب کہ برقی میڈیا میں ایوینٹ اسپانسرشپ اور اسپانسر کردہ پروگرام وغیرہ کا سہارا لیا جاتا ہے۔
بھارتی ٹیلی ویژن پر برانڈ کردہ مواد
ترمیمبھارت میں کئی برانڈ کردہ شو منظر عام پر آئے ہیں۔ اس کی چند مثالیں اس طرح ہیں:
- ڈابر اسٹار پریوار ایوارڈ (اسٹار ٹی وی کے انعامات کا شو جسے ڈابر اسپانسر کر چکا ہے)۔
- ورلپول وومنز اَوَر (ڈسکوری چینل پر ورلپول کمپنی کا اسپانسر کردہ پروگرام)
- کلوز اپ انتاکشری (فلمی نغموں کا پروگرام جسے کلوز اپ کمپنی اسپانسر کرتی ہے)۔
- ٹی وی ایس سا رے گا ما پا (سروں کا پروگرام جسے ٹی وی ایس کمپنی اسپانسر کرتی ہے۔ [1]
2010ء میں بی بی سی نیوز کی ایک اطلاع کے مطابق ایک ٹی وی چینل نے آئی پی ایل کے برانڈ کردہ ٹی وی شو کے لیے $22 ملین ادا کیے تھے۔[2] اس طرح سے اس کاروبار میں وقتًافوقتًا کافی زیادہ پیسے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے اور یہ کافی وسیع حد تک پھیلا ہوا ہے۔