برقی کمزور دور
طبیعی علم الکائنات میں برقی کمزور دور ابتدائی کائنات کے ارتقا کا وہ دور تھا جب درجہ حرارت اس قدر زیادہ تھا کہ برقی مقناطیسی اور کمزور تعامل ایک واحد برقی کمزور تعامل (Gev100 سے کم) تھا۔ برقی کمزور دور اس وقت شروع ہوا جب مضبوط طاقت برقی کمزور تعامل سے الگ ہوئی۔ کچھ ماہر تکونیات اس واقعہ کو افراطی دور کے شروع میں بگ بینگ کے پہلے سیکنڈ کے لگ بھگ 10 کی قوّت نما -36 حصّہ میں رکھتے ہیں۔[1][2][3] جبکہ دوسرے اس کو بگ بینگ کے بعد پہلے سیکنڈ کے 10 کی قوّت نما -32 حصّے میں تب رکھتے ہیں جب افراطی میدان کی ممکنہ توانائی نے کائناتی افراط کو افراطی دور میں جاری کیا اور کائنات کو کثیف، گرم کوارک گلوآن پلازما سے لبریز کر دیا۔[4] زرّاتی تعاملات اس دور میں اتنی توانائی سے بھرپور تھے کہ بڑی تعداد میں اجنبی زرّات پیدا ہو گئے تھے بشمول ڈبلیو اور زی بوسون اور ہگس بوسون کے۔ کائنات جیسے جیسے پھیلتی اور ٹھنڈی ہوتی رہی تعاملات کم توانائی کے حامل ہوتے رہے اور جب کائنات کی عمر پہلے سیکنڈ کے 10 کی قوّت نما -١٢ حصّے تھی، ڈبلیو اور زی بوسون تیزی سے انحطاط پزیر ہو گئے اور کمزور تعامل چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والی قوّت آنے والے کوارک کے دور میں بن گئی۔
کمزور دور کی طبیعیات کے بارے میں قیاسات کم ہیں اور یہ کائنات کے ابتدائی دور کے پہلے حصّوں سے کافی بہتر طور سے سمجھی جا چکی ہے۔ ڈبلیو اور زی بوسون کا وجود ثابت کیا جاچکا ہے اور برقی کمزور نظریے کی دوسری پیش گوئیوں کو بھی تجرباتی طور پر جانچ لیا گیا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Ryden B: "Introduction to Cosmology", pg. 196 Addison-Wesley 2003
- ↑ Allday, Jonathan (2002). Quarks, Leptons and the Big Bang. Taylor & Francis. p. 334. ISBN 978-0-7503-0806-9.
- ↑ Our Universe Part 6: Electroweak Epoch, Scientific Explorer
- ↑ Lecture 13: History of the Very Early Universe, Dr. Balša Terzić, Northern Illinois Center for Accelerator and Detector Development