بروہمادینہو ڈیم تباہ کاری

بروہمادینہو بند تباہ کاری کا سانحہ 25 جنوری 2019ء کو پیش آیا، جب ایک کان کنی سے حاصل ہونے والی معدنیات کا ذخیرہ کرنے والا بند (ڈیم)، بروہمادینہو، میناس گیرائس، برازیل میں تباہ کُن انداز میں ڈھے گیا۔[3] ڈیم کی ملکیت والی کے پاس تھی۔ یہ وہی کمپنی ہے جس کا نام 2015ء میں وقوع پزیر ہونے والے بینتو روڈریگوئز ڈیم تباہ کاری کے سانحے میں بھی آتا ہے۔[4] بیراجیم ششم ڈیم نے کیچڑ کے ریلوں کی یلغار کی، جس کی زد میں شہر کے نزدیک واقع دیہات کے مکانات آگئے۔[5][6]

تاریخ25 جنوری 2019ء (2019ء-01-25)
متناسقات20°07′10″S 44°07′27″W / 20.11944°S 44.12417°W / -20.11944; -44.12417
قسمناقص ڈیم
شرکاوالی (کان کنی کی کمپنی)
اموات121[1]
زخمی23
لاپتہ226[2]
Map
بروہمادینہو ڈیم تباہ کاری کا مقام

تباہ کاری ترمیم

تباہ کاری کا واقعہ دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا اور کیچڑ کا ریلا کان کے انتظامی علاقے سے ٹکرایا۔ اس وقت ملازمین کھانا کھا رہے تھے۔ 26 جنوری 2019ءء تک کے اعداد و شمار کے مطابق 40 ہلاکتیں ہوئیں اور 300 افراد لاپتا ہیں؛ جن میں 200 محنت کش ہیں، جبکہ 100 افراد کا تعلّق قریبی دیہاتوں اور عمارتوں سے ہے۔[7]

انہوتیم انسٹی ٹیوٹ – جو دنیا کا سب سے بڑا کھلا عجائب گھر ہے اور بروہمادینہو میں واقع ہے – کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیا گیا۔[8]

معائنہ اور جرمانے ترمیم

ریاست میناس گیرائس میں کان کنی کے عمل کا معائنہ کرنے والے محکمے کی حالت یہ ہے کہ کہ نومبر 2015 میں ماریانا میں تباہی کے وقت آئندہ دو سال کے دوران میں 40 فیصد سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کا خطرہ تھا۔[9] بروہما دینہو میں ڈیم کی تباہ کاری کا سانحہ ماریانا میں پیش آنے والے سانحے کے تین سال بعد پیش آیا۔ بروہما دینہو میں ڈیم ٹوٹنے کے ایک یوم بعد اِباما نے ویل کمپنی ہر 2 کروڑ 50 لاکھ برازیلی ریئل کا جرمانہ عائد کیا، جس کی وجہ سانحے کی شدّت تھی۔[10]

ماہرین کہتے ہیں کہ برازیل میں ریگولیٹری نظام ناکارہ ہے اور ریگولیشن میں متعدّد خلا پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مجرم سزا سے بچ جاتے ہیں۔[11] ماریانا میں تباہ کاری کے تین سال بعد جو کمپنیاں ماحولیاتی سانحات میں ملؤّث رہی ہیں، وہ جرمانے کی شکل میں 7 کروڑ 85 لاکھ برازیلی ریئل کا صرف 3.4 فیصد ادا کرتی ہیں۔[12]

بحالی ترمیم

صدر برازیل، جائیر بولسونارو نے سانحے کے ردِّ عمل میں تین وزیروں کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے بھیجا ہے۔[13] میناس گیرائس کے گورنر، رومیو زیما نے متاثرین کی بحالی کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا، جس میں درجنوں فائر فائٹروں کو بروہما دینہو بھیجا گیا۔[14]

دوبارہ تباہی کے خطرات ترمیم

27 جنوری 2019ء کو بحالی کے آپریشن مختصر عرصے کے لیے معطّل کر دیے گئے، کیونکہ قریبی ڈیم کے زمیں بوس ہونے کے خطرات کے باعث قصبے کو خالی کرا لیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Buscas por vítimas entram no 9º dia em Brumadinho"۔ Globo (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2019 
  2. "Buscas por vítimas entram no 9º dia em Brumadinho"۔ Globo (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2019 
  3. Fabio Schvartsman (25 جنوری 2019ء)۔ "Announcement about Brumadinho breach dam" (بزبان پرتگالی)۔ Vale۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019ء 
  4. "Barragem de rejeitos da Vale se rompe e causa destruição em Brumadinho (MG)" [Vale's Tailing dam collapses and causes destruction in Brumadinho, Minas Gerais]۔ Correio Braziliense (بزبان پرتگالی)۔ 25 جنوری 2019ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2019ء 
  5. "Clarifications regarding Dam I of the Córrego do Feijão Mine"۔ Vale۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2019ء 
  6. "Barragem da Vale se rompe em Brumadinho, na Grande BH" [Vale's tailings dam collapses in Brumadinho, in Belo Horizonte metropolitan area of Belo Horizonte]۔ G1 Minas (بزبان پرتگالی)۔ 26 جنوری 2019ء۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019ء 
  7. "Brazil dam burst: 40 killed and 300 missing as mud engulfs town"، Sky ۔
  8. Aiuri Rebello، Wellington Ramalhoso۔ "Barragem se rompe em Brumadinho e atinge casas; vítimas são levadas a BH" [Dam collapses in Brumadinho and hits homes; victims are taken to Belo Horizonte]۔ UOL (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019ء 
  9. "Minas tem apenas quatro fiscais para vistoriar barragens e não há previsão de concurso"۔ Estado de Minas (بزبان پرتگالی)۔ 2015-11-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019 
  10. "Ibama multa Vale em R$ 250 milhões por tragédia em Brumadinho"۔ noticias.uol.com.br (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019 
  11. "Empresas envolvidas em desastres ambientais quitaram só 3,4% de R$ 785 milhões em multas"۔ O Globo (بزبان پرتگالی)۔ 2018-05-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019 
  12. "Empresas envolvidas em desastres ambientais quitaram só 3,4% de R$ 785 milhões em multas"۔ O Globo (بزبان پرتگالی)۔ 2018-05-06۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019 
  13. Marcelo Ernesto۔ "Em mensagem, Bolsonaro lamenta rompimento de barragem em Brumadinho" [In a message, Bolsonaro mourned the tailing dam collapse in Brumadinho]۔ Estado de Minas (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019ء 
  14. Marcelo da Fonseca۔ "Governo de Minas cria força-tarefa para acompanhar barragem de Brumadinho" [Minas Gerais government creates task-force to monitor Brumadinho's dam]۔ Correio Braziliense (بزبان پرتگالی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2019ء