بريک ڈانس یا بی بوائینگ ( B-boying ) ایک ایسا رقص ہے جسے ہپ ہاپ کلچر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکیاں کیا کرتے ہیں۔ یہ رقص انیس سو ستر کی دہائی کے آغاز میں نیویارک کے علاقے جنوبی برونکس کے سیاہ فام اور پورٹو ریکن حلقوں نے شروع کیا۔ جو بہت جلدی ہی امریکا کے تمام بڑے شہروں میں پھیل گیا۔ شروع شروع میں غریب لڑکے پیسے کمانے کے لیے گلیوں میں یہ رقص کیا کرتے تھے۔ اس رقص سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کو بی بوائے ( B-boy ) اور لڑکیوں کو بی گرل ( B-girl ) کہا جا تا ہے۔ بی بوائے اصل میں ( Beat boy ) کا مخفف ہے۔ جس کی وجہ اس رقص کے لیے ہپ ہاپ کی مخصوص تالون کا استعمال ہے۔ اسی مناسبت سے یہ رقص ہپ ہاپ کا حصہ قرار پایا ہے۔اس رقص کو عام طور پر بریکنگ ( Breaking ) یا بریک ڈانسنگ ( Break dancing ) کہا جاتا ہے، لیکن اس رقص سے تعلق رکھنے والے اس کو( B-boying ) کہنے پر اصرار کرتے ہیں ۔

کوپن ہیگن مین ایک بریک رقاص ايک ہاتھ پر کھڑے ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے