'برہان الائمہ برہان الدين الكبير عبد العزيز بن عمر ابن مازہ معروف و مشہور ہیں۔

ولادت

ترمیم

ابن مازہ کی ولادت (551ھ = 1156ء) مرغینان میں ہوئی۔

ان کا پورا نام محمود بن احمد بن عبد العزيز بن عمر بن مازہ بخاری مرغينانی ہے لقب برہان الدین کنیت ابو محمد ہے

القاب

ترمیم

برہان الائمہ اور برہان الدین کبیر اور صدر الماضی اور صدر الکبیر آپ کے لقب تھے،ان لقبوں سے ملقب ہونے کی یہ وجہ بیان کرتے ہیں کہ 495ھ میں سلطان سنجر بن ملک شاہ سلجوقی نے آپ کو بخارا کی طرف کسی مہم کے لیے بھیجا تھا اور اس مہم کانام صدر رکھا تھا اس لیے صدر کے لقب سے مشہور ہوئے۔

علمی مشاغل

ترمیم

آپ نے علم شمس الائمہ حلوانی سے حاصل کیا آپ کے دونوں بیٹوں صدر السعيد تاج الدین احمد اورصدر الشہيدحسام الدین عمر جبکہ ظہر الدين الكبير علی بن عبد العزيز المرغينانی نے بھی فقہ حاصل کی [1] برہان الائمہ نے اپنے دونوں بیٹوں کا سبق سب طلبہ سے پیچھے دوپہر کے وقت مقرر کیا تھا جس پر وہ دونوں شکایت کیا کرتے تھے کہ اس وقت ہماری طبیعتیں سست ہو جاتی ہیں؟ آپ ہم کو سویرے سبق پڑھا دیا کریں۔ آپ فرماتے تھے کہ چونکہ غریب و امیر طلبہ بہت دور سے میرے پاس سبق پڑھنے کو آتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ پہلے ان کو سبق پڑھا دیا کروں،پس آپ کی اس شفقت کی برکت سے آپ کے دونوں بیٹے اپنے وقت کے اکثر فقہا و علما پر فقہ وغیرہ میں سبقت لے گئے۔

تصنیفات

ترمیم
  • ذخيرة الفتاوى پانچ جلدیں
  • المحيط البرهانی چارجلدیں
  • تتمۃ الفتاوي
  • الواقعات
  • الطريقۃ البرهانيہ [2]

وفات

ترمیم

ابن مازہ کی 616ھ =1219ء میں بخارا میں وفات ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. الفوائد البہیہ لکھنوی ص 98؛ والجواہر المضيیہ قرشی 2/ 437.
  2. الاعلام خیر الدین زركلی