برہان جاوید
ب رہان جاوید (پیدائش: اکتوبر 1983ء) معاشیات میں کیمبرج یونیورسٹی کے گریجویٹ اور پاکستان کے مشہور و معروف کالم نگار ہیں جن کے کالم مختلف قومی اور بین الاقوامی جریدوں میں شائع ہوتے ہیں۔ سیاست اور تاریخ پر ان کے بلاگ یونیورسٹی کے دانشور حلقوں میں شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ کیمبرج میں ان کو سب سے زیادہ مؤثر طالب علموں میں سے ایک قرار دیا گیا۔ آج کل وہ پاکستان میں رہائش پزیر ہیں اور مختلف پاکستانی انگریزی جریدوں بالخصوص دی نیشن کے لیے باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کیمبرج بلیوز کرکٹ کلب کے سابق کھلاڑی بھی ہیں اور ماجد خان کے بعد سب سے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنھوں نے کیمبرج بلیوز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔