برہان قاطع
فارسی لغت کی یہ کتاب محمد حسین برہان نے سلطان عبداللہ قطب شاہ والئی سلطنت گولکنڈہ کے ایماء پر حیدر آباد دکن میں مرتب کی۔
اشاعت
ترمیمب رہان قاطع پہلی مرتبہ کلکتہ سے 1818ء میں چھپی پھر بمبئی اور لکھنؤ میں طبع ہوئی۔ ایران میں بھی اس کی طباعت بڑے اہتمام سے ہو چکی ہے۔
مشتملات
ترمیماس میں بیس ہزار دو سو سے زائد لغت ہیں۔
مزید کام
ترمیمبرہان قاطع میں کئی خامیاں بھی ہیں۔ مرزا غالب نے ایک رسالہ میں اس کی بعض غلطیاں بیان فرمائی تھیں جو پہلی مرتبہ قاطع برہان کے نام سے اور بعد میں دِرَفْشِ کاویانی کے نام سے چھپا۔