بزم آرائیاں (کتاب)
بزم آرائیاں کرنل محمد خان کی تصنیف ہے جس میں انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی واقعات کو تفریحی انداز میں بیان کیا ہے۔ کتاب کا طرز تحریر نثری و مزاحیہ ہے۔ کہیں کہیں موقع کی مناسبت سے اشعار بھی درج کیے گئے ہیں۔ مصنف نے پیش لفظ میں بھی اپنے انداز میں اس کی مزاحیہ تحریروں کے کچھ اقتباسات درج کیے ہیں۔[1]
مصنف نے کتاب کے مضامین کو عشقسانے، انشائیے اور مصنف بیتی کی تین قسموں میں تقسیم کیا ہے۔ عشقسانے کے تحت عشقیہ واقعات کو افسانے کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انشائیے کے تحت کچھ عمومی واقعات جبکہ مصنف بیتی کے تحت مصنف نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے کچھ واقعات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ مصنف کی تصانیف بجنگ آمد اور بسلامت روی کے برعکس اس میں مصنف نے متفرق مضامین جمع کیے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب برقی نسخہ بزم آرائیاں, تخریج 15 جنوری 2016