بسلامت روی اردو ادب کے مشہور و معروف مزاح نگار، سفر نگار کرنل محمد خان (پیدائش:5 اگست، 1910ء23 اکتوبر، 1999ء) کا سفر نامہ ہے۔
بسلامت روی ستر کی دہائی میں کیے گئے انگلستان کے سیاحت و سفر نامے کا احوال ہے جو کرنل محمد خان کے روایتی مزاحیہ انداز میں لکھا گیا ہے۔ یہ غالب پبلشرز لاہور ; 1992ء میں طبع ہوئی۔

ابتدائے احوال

ترمیم
  • سفر سے قبل پاکستان میں پیش آنے والی سرکاری رکاوٹوں سے ہوتا ہے اور پی آئی اے کی ہوائی میزبانوں کا نہایت جامع اور دل آویز احاطہ کرتا ہوا کراچی پہنچتا ہے۔ وہاں سے پھر لبنان کی دو روزہ سیاحت، جنیوا کا دو روزہ قیام اور بالآخر برطانیہ کی سہ ماہی مصروفیات تک جا کر دم لیتا ہے۔
  • برطانیہ کے ماہ و دن سفر کا سب سے طویل حصہ ہیں۔ یہاں آ کر کتاب کچھ سست روی کا شکار نظر آتی ہے شاید غیر ضروری طوالت کی وجہ سے یا واقعات کی کسی حد تک یکسانی کی وجہ سے۔ تاہم برطانیہ کے بعد بڑی سرعت کے ساتھ پیرس، فرینکفرٹ، استنبول اور تہران کے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔
  • اردو روایت کے عین مطابق اس سفرنامے میں بھی صنفِ نازک کی بھرمار ہے مگر اس انداز سے کہ مسکراہٹ ہے چہرے پہ کھیلتی رہتی۔

اقتباس

ترمیم

’’پنڈی سے ہمیں پیار ہے۔ ایک تو اس لیے کہ اس کے نام میں نسائیت ہے۔ لاہور اور پشاور بہت مذکر کاٹھ کے شہر ہیں۔ نام کے لحاظ سے کراچی بھی اتنی ہی مؤنث ہے، بلکہ ایک شادی شدہ کنیت بھی رکھتی ہے یعنی عروس البلاد کہلاتی ہے۔ لیکن جو شیوہ تُرکانہ دوشیزہ پنڈی کا ہے، وہ اس عروسِ ہزار داماد کا نہیں ‘‘۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. بسلامت روی، کرنل محمد خان، الفیصل ناشران و تاجران کتب لاہور