بشنڈوٹ
بشنڈوٹکلر سیداں ملکِ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک گاؤں ہے۔ بشنڈوٹ کی تحصیل کلرسیداں ہے جو بشنڈوٹ سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے قریبی علاقوں میں ساگری، شاہ باغ، چوک پنڈوری اور روات شامل ہیں۔ روات بشنڈوٹ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور گجر خان 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یونین کونسل بشنڈوٹ میں بہت سے چھوٹے گاؤں بھی شامل ہیں۔ بشنڈوٹ میں 1000 سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں۔
گاؤں | |
متناسقات: 33°26′04″N 73°17′05″E / 33.4344°N 73.2846°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ڈسٹرکٹ | راولپنڈی |
تحصیل | کلرسیداں |
حکومت | |
• قسم | یونین کونسل |
• مجلس | یونین کونسل بشنڈوٹ |
• نمائندہ
چیئرمین کونسلر | اعتزاز احمد کیانی
زبیر کیانی راجا مسعود کیانی |
آبادی | |
• کل | 1,000 سے زائد |
سرکار
ترمیمیونین کونسل بشنڈوٹ کے چیئرمین کا نام زبیر کیانی ہے جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے اور کونسلر کا نام مسعود کیانی ہے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ راجا اعتزاز احمد کیانی ہر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بشنڈوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمایوں کیانی جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے یونین کونسل بشنڈوٹ کے چیئرمین کے انتخابات میں زبیر کیانی کے مخالف ہیں۔
تاریخ
ترمیمبشنڈوٹ دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ "بشن" جو ایک ہندو راجا کا نام تھا اور "دوٹ" جس کے معنی پرانی پوٹھواری میں "گاؤں" کے ہیں۔
قوم
ترمیمبشنڈوٹ میں رہنے والے اکثریت لوگوں کا تعلق گکھڑ برادری سے ہے جو اپنے ناموں کے ساتھ "راجا" اور "کیانی" کا استعمال کرتے ہیں۔
مذہب
ترمیمبشنڈوٹ میں رہنے والے تمام افراد کا تعلق دین اسلام سے ہے۔ آزادی سے پہلے یہاں پر ہندو، سکھ اور مسلمان اکھٹے رہتے تھے۔