بلدیہ نیکوسیا (انگریزی: Nicosia Municipality) (یونانی: Δήμος Λευκωσίας, Dimos Lefkosiasترکی زبان: Lefkoşa Belediyesi) جنوبی نکوسیا میں بلدیاتی حکومت ہے جو تمام بلدیاتی فرائض کی ذمہ دار ہے۔

الفتھیریا چوک پر بلدیہ نکوسیا کی عمارت

تاریخ

ترمیم

بلدیہ نیکوسیا کا قیام برطانوی دور کے دوران عمل میں آیا۔ 1882ء کے بلدیاتی آرڈیننس کے مطابق میونسپل کونسل کو منتخب کیا جاتا تھا۔ 1884ء نومبر کے بعد سے ضلع کمشنر ایک یونانی اور ایک ترک مشیر کے ساتھ بلدیاتی معاملات کی دیکھ بھال کرتا تھا۔

1930ء نئی بلدیاتی قانان سازی کی گئی جس میں بلدیات حکومتی آڈٹ مستوجب قرار دی گئیں۔ تاہم 1931ء کی بغاوت کے بعد میونسپل کونسلز میں حکومت تقرریاں کرنا شروع کر دیں۔ 1943ء میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ متعارف کرائے گئے۔

1958ء تک ٹاؤن کلرک یونانی اور ترکی ملازمین کی ایک ٹیم کے ساتھ پورے شہر کا با اختیار افسر تھا۔ 1974ء میں ملک اور شہر کی تقسیم کے بعد جنوبی حصے میں "بلدیہ نکوسیا" بدستور کام کرتی رہی جبکہ شمالی حصے میں نیکوسیا ترکی بلدیہ قائم ہوئی

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم