بلیک کیٹ(مارول کامکس)
بلیک کیٹ(فیلیشیا ہارڈی) ایک افسانوی کردار ہے جو مارول کامکس کے ذریعہ شائع کردہ امریکی کامک کتابوں میں 1979 میں منظر عام پر آیا۔ اپنی تخلیق سے دور حاضر تک، بلیک کیٹ بعض اوقات دشمن، کبھی رومانوی دلچسپی اور کبھی سپر ہیرو اسپائیڈر مین کی اتحادی رہی ہے۔ مصنف مارو وولف مین اور فنکارہ کیتھ پولارڈ نے اسے تخلیق کیا۔ یہ کردار پہلی بار امیزنگ اسپائڈر مین(The Amazing Spider-Man #194) میں جولائی 1979 کو نظر آیا۔
کردار کا پس منظر
ترمیمفیلیشا ہارڈی ایک عالمی شہرت یافتہ بلی چور والٹر ہارڈی کی بیٹی ہے۔ کالج میں ایک سابق بوائے فرینڈ کے تکلیف دہ حملے کا شکار ہونے کے بعد، اس نے لڑائی کے مختلف انداز اور جسمانی دفاع اور کرتب کی تربیت لی اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، بلیک کیٹ کی ملبوس شناخت کو اپنا لیا۔ [1] وہ اپنے دشمنوں کے لیے "بد نصیبی" کا نشان بنتے ہوئے امکانی شعبوں کو متاثر کرنے کی لاشعوری صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کردار کو اصل میں اسپائیڈر مین کے سپر ولن اور مخالف کے طور پر دکھایا گیا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں میں محبت ہو گئی جس نے اسے اینٹی ہیروئن اور اس کا ساتھی دونوں بننے کی ترغیب دی۔ تاہم، ان کے تعلقات اس وقت پیچیدہ ہو گئے جب یہ واضح ہو گیا کہ بلیک کیٹ صرف اسپائیڈر مین کی بدلی ہوئی انا کی طرف راغب تھی اور پیٹر پارکر کے طور پر ہیرو کی شہری زندگی میں اسے بہت کم دلچسپی تھی۔ ان کے رومانوی تعلق ٹوٹنے کے بعد، بلیک کیٹ نے اسپائیڈر مین کے سب سے زیادہ بھروسا مند اتحادیوں میں سے ایک کے طور پر اپنا کردار برقرار رکھا اور برسوں تک اس جوڑی نے ہجر اور وصال کا رومانوی سفر جاری رکھا۔
اشاعت کی تاریخ
ترمیم1979 میں، تخلیق کار مارو وولف مین اسپائیڈر وومن کے لیے ایک زنانہ کردار تلاش کر رہے تھے۔ انھوں نے ٹیکس ایوری کے کارٹون " بیڈ لک بلیکی " پر ایک کردار کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں ایک کالی بلی اپنے قرب میں کسی کے لیے بھی بدقسمتی لے کر آتی ہے۔ [2] بلیک کیٹ کا لباس اور ظاہری شکل ڈیو کوکرم نے ڈیزائن کی تھی۔ [3][4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Spider-Man/Black Cat: The Evil that Men Do
- ↑ "Comic Book Urban Legends Revealed #22!"۔ CBR۔ اکتوبر 27, 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 12, 2021
- ↑ Matt Powell (نومبر 27, 2006)۔ "Saying Goodbye to Dave Cockrum"۔ Wizard.com۔ فروری 28, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 21, 2007
- ↑ Tom DeFalco، Peter Sanderson، Tom Brevoort، Michael Teitelbaum، Daniel Wallace، Andrew Darling، Matt Forbeck، Alan Cowsill، Adam Bray (2019)۔ The Marvel Encyclopedia۔ DK Publishing۔ صفحہ: 51۔ ISBN 978-1-4654-7890-0