بل سمتھ (امپائر)
ولیم جوزف سمتھ اے او (پیدائش: 8 جولائی 1916ء)|(انتقال: 16 ستمبر 2007ء) آسٹریلیائی ٹیسٹ کرکٹ امپائر تھے۔ سمتھ میریبورو، وکٹوریہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1947ءمیں امپائرنگ کا آغاز کیا جب انجری کے باعث ان کا فاسٹ باؤلنگ کیریئر ختم ہوا اور 1962ء سے 1966ء کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں 29 دسمبر 1962 سے 3 جنوری 1963 تک کھیلا گیا تھا جو انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس میچ میں سمتھ کے ساتھی کولن ایگر تھے۔ ریٹائرمنٹ پر سمتھ وکٹورین کرکٹ ایسوسی ایشن امپائرز ایسوسی ایشن کے ایک طویل مدتی صدر، وی سی اے امپائرز کے پینل کے مشیر اور کرکٹ کے قوانین کے لیکچرر بن گئے جس نے پیچیدہ کوڈ کی درست وضاحتیں فراہم کیں۔ کرکٹ میں ان کی خدمات پر انھیں 2002ء میں آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا گیا۔
بل سمتھ | |
---|---|
شخصی معلومات | |
تاریخ پیدائش | 8 جولائی 1916ء |
تاریخ وفات | 16 ستمبر 2007ء (91 سال) |
شہریت | آسٹریلیا |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ امپائر |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
انتقال
ترمیمسمتھ کا انتقال 16 ستمبر 2007ء کو میلبورن، وکٹوریہ میں 91 سال کی عمر میں ہوا۔ اس وقت وہ سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ میچ امپائر تھے۔ [1]