ملبورن کرکٹ گراؤنڈ

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (Melbourne Cricket Ground) آسٹریلیا کا سب سے بڑا کرکٹ گراونڈ ہے جس نے پانچویں ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کی اور جہاں پاکسان نے اپنا پہلا اور واحد ورلڈکپ عمران خان کی قیادت میں جیتا۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جسے مختصراً ایم سی جی کہا جاتا ہے کرکٹ کے پہلے ٹیسٹ میچ 1877ء کی میزبانی بھی کر چکا ہے اور لطف کی بات یہ ہے کہ پہلا ایک روزہ میچ بھی 1971ء میں اسی گراونڈ پر کھیلا گیا۔

ملبرن/ملبورن کرکٹ گراؤنڈ
Melbourne Cricket Ground
The MCG, The "G"
Melbourne Cricket Ground logo.png
AFL Grand Final 2010 on the Melbourne Cricket Ground.jpg
مقامEast ملبورن, وکٹوریا
متناسقات37°49′12″S 144°59′0″E / 37.82000°S 144.98333°E / -37.82000; 144.98333متناسقات: 37°49′12″S 144°59′0″E / 37.82000°S 144.98333°E / -37.82000; 144.98333
مالکGovernment of Victoria
عاملمیلبورن کرکٹ کلب
ایگزیکٹو سوئٹ109
گنجائش100,024
ریکارڈ حاضری121,696 (1970 VFL Grand Final – Carlton v Collingwood)
میدان کا سائز171 m x 146 m[1]
سطحگھاس(اوول)
تعمیر
افتتاح1854
لاگت تعمیر$150,000,000 (1992 Southern stand redevelopment) $460,000,000 (2006 Northern stand redevelopment)
کرایہ دار
آسٹریلیا قومی کرکٹ ٹیم
وکٹوریہ کرکٹ ٹیم (1851–present)
میلبورن فٹ بال کلب (AFL) (1859–present)
Richmond Football Club (AFL) (1965–تاحال)
Essendon Football Club (AFL) (1992-present) (Part Time)
Collingwood Football Club (AFL) (1993–تاحال)
Hawthorn Football Club (AFL) (2000–تاحال)
میلبورن اسٹارز (BBL) (2011–present)
1956ء گرمائی اولمپکس
دولت مشترکہ کھیل 2006ء
Carlton Football Club (AFL) (2014-تاحال)
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ

گنجائشترميم

ایم سی جی دنیا کے ان چند گراونڈز میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد تماشائی بیٹھ کر کرکٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اگرچہ ایم سی جی مرکزی طور پر کرکٹ کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے مگر جب کرکٹ کا سیزن نہیں ہوتا تو پھر یہاں دوسرے کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔

گراونڈ کی تاریخترميم

اولین ٹیسٹ میچ
  • ایم سی جی کی پہلی تعمیر 1964ء میں شروع ہوئی۔
  • 1982ء میں یہاں پہلی مرتبہ ایک اسکور بورڈ نصب کیا گیا جس سے تماشائیوں کو کھلاڑی کے آوٹ ہونے اور اس کے بنائے گئے رنز جاننے کی سہولت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد وقتاً فوقتاً اس کی تعمیر میں جدت آتی گئی۔
  • 1982ء میں یہاں آسٹریلیا کی تاریخ کا پہلا ویڈیو اسکور بورڈ نصب کیا گیا جبکہ * 1985ء میں یہاں مصنوعی روشنی کے لیے مینار بھی تعمیر کر دئیے گئے۔
  • 1988ء میں گراونڈ کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کا منصوبہ تشکیل پایا جں کے بعد 1992ء تک اسے ایک نئی شکل اور جدت دیدی گئی۔
  • 2002ء میں گراونڈ کے کچھ حصے گرا کر دوبارہ تعمیر کیے گئے اور یہ نئی تعمیر 2007ء میں مکمل ہوئی جس پر چالیس لاکھ سے زائد آسٹریلوی ڈالر خرچ ہوئے۔

ریکارڈزترميم

پانچویں ورلڈ کپ کا فائینل
  1. تعمیر: 1854ء
  2. موجودہ سائز: 173m x 148m
  3. موجودہ گنجائش: ایک لاکھ افراد
  4. اولین ٹیسٹ میچ آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان 15-19 مارچ 1877ء
  5. اولین ایک روزہ میچ آسٹریلیاء بمقابلہ برطانیہ 5 جنوری1971ء
  6. دسمبر 2007ء تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچز کی تعداد 100 ہے۔
  7. مارچ 2008ء تک کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی تعداد 126 ہے۔
  8. پانچویں ورلڈ کپ کا فائنل 25 مارچ 1992ء کو پاکستان اور انگلستان کے مابین کھیلا گیا۔

حوالہ جاتترميم

  1. "MCG Facts and Figures". Melbourne Cricket Ground. 2009. 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2009. 

سانچہ:ایڈن گارڈنز