بنجوسہ جھیل
بنجوسہ جھیل (Banjosa Lake) ایک مصنوعی جھیل اور مشہور سیاحتی مقام ہے جو راولاکوٹ سے 20 کلومیٹر دور پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع ہے۔
بنجوسہ جھیل | |
---|---|
بنجوسہ جھیل | |
محل وقوع | راولا کوٹ، آزاد کشمیر |
جغرافیائی متناسق | 33°48′38″N 73°48′59″E / 33.81056°N 73.81639°E |
نکاسی طاس ممالک | پاکستان |
سطح بلندی | 1,981 میٹر (6,499 فٹ) |
بنجوسہ جھیل راولاکوٹ سے بذریعہ سڑک منسلک ہے۔ جھیل کے اردگرد گھنے جنگل اور پہاڑوں نے اسے اور بھی دلکش بنادیا ہے۔ یہاں گرمیوں میں بھی موسم خوشگوار رہتا ہے جبکہ سردیوں میں شدید سردی ہوتی ہے اور درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں برف باری بھی ہوتی ہے۔
سیاحوں کے قیام کے لیے مختلف سرکاری محکموں کی آرامگاہیں موجود ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ نجی مہمان خانے اور طعام گاہیں بھی موجود ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر بنجوسہ جھیل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- آزاد کشمیر کا حسنآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ levelx.me (Error: unknown archive URL)