بندھوا مزدوری (انگریزی: Debt bondage) اس صورت حال کو کہتے ہیں جس میں کوئی شخص قرض کو ادا کرنے کے بدلے قرض خواہ کے لیے مزدوری کرتا ہے یا خدمات دیتا ہے، ایسا شخص بندھوا مزدور (Debt bondage یا bonded labor) کہلاتا ہے، انھیں رہن مزدور بھی کہتے ہیں۔ کبھی کبھی بندھوا مزدوری ایک نسل سے دوسری نسل تک چلتی رہتی ہے۔
قدیم یونان میں بندھوا مزدوری بہت مقبول تھی۔ موجودہ دور میں بندھوا مزدوری سب سے زیادہ جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہے۔ بندھوا مزدوری کو ختم کرنے کے لیے بھارت میں 24 اکتوبر 1975ء کوپارلمنٹ نے انسداد جبری مزدوری ایکٹ منظور کیا جس کے رو سے یہ چلن غیر قانونی قرار دے دیا گیا [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. گلدستہ مضامین و انشا پردازی، ڈاکٹر محمد عارف خان ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، صفحہ نمبر82

بیرونی روابط

ترمیم