بنوٹ
بنوٹ ایک کھیل ہے جو ایک صدی پہلے تک برصغیرمیں کھیلا جاتا تھا اور اس کھیل نے فن کا درجه پایا۔ ـ بنوٹ باز ایک ہتھیار استعمال کرتے تھے۔ ـ یہ ہتھیار محض سادہ سا رومال ہوتا تھا، جس کے کونے میں تانبے کا ایک سکہ باندھ دیا جاتا اور فریق مخالف دشمن کی ہڈی یا جوڑ پر اس زور کی ضرب لگائی جاتی کہ اس کا ہتھیار ہاتھ سے چھٹ کر دور جا گرتا اور وہ درد سے دھرا ہوجاتا کسی نازک جوڑ پر لگنے والی شدید ضرب اسے موت سے بھی ہمکنار کردیتی۔ اس فن کی باقاعدہ مشق اسے کمال درجہ عطا کردیتی تھی۔ 1881ء کا مشہور واقعہ ہے ایک پہلوان قیدی پر قتل کا مقدمہ چل رہا تھا کہ اچانک اس نے پولیس کی گرفت سے آزاد ہوکر محافظ کی تلوار چھینی اور ہتھکڑیاں توڑ ڈالیں، احاطے میں تلوار لہراتا ہوا لوگوں کو للکارنے لگا۔ حکام نے گولی مارنے کا فیصلہ کر لیا۔ اچانک ایک پستہ قد دبلے پتلے میر صاحب مجمع سے نکل کر آئے اور قیدی کو پکڑنے کی ذمہ داری لے لی۔ قیدی اس ”چڑیا سی جان“ کو دیکھ کر ہنس پڑا۔ اچانک میر صاحب نے ہاتھ میں رومال لیا اور تانبے کا سکہ کونے پر باندھ کر قیدی کو للکارا اس نے تلوار کا وار کیا جو میر صاحب بچا گئے۔ اگلے لمحے اسی رومال سے قیدی کی کلائی پر زور کی ضرب لگائی تلوار چھٹ کر دور جاگری اور قیدی بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ دہلی کے ڈپٹی کمشنر نے یہ واقعہ سن کر میر صاحب کو بلایا اور چیلنج کر دیا کہ میرے ہاتھ سے پستول گراؤ، اگر ناکام رہے تو گولی مار دی جائے گی۔ چند ہی لمحات میں میر صاحب نے بنوٹ کی ضرب سے ڈپٹی کمشنر کی پستول گرا دی اور وہ درد سے بلبلا اٹھے۔ اُس دَور کے دوسرے کھیلوں ميں ایک بینٹی بھی ہوتا تھا۔ ـ گتکالٹھ بازی-کشتی -کبڈی بھی اپنے دور کے مقبول کھیل تھے۔