بنگال کے حکمرانوں کی فہرست

بنگال کے حکمرانوں کی فہرست

خلجی مدت ترمیم

خلجیوں بنگال پر حکومت کرنے والا پہلا مسلم خاندان تھا۔ وہ بنیادی طور پر خود مختار تھے۔

  1. ملک الغازی اختیار الدین محمد بختیار خلجی (1203-1206)
  2. ملک عز الدین محمد شیران خلجی (1206-1208)
  3. ملک حسام الدین عوض بن حسین خلجی (1208-1210)
  4. ملک رکن الدین علی مردان خلجی (1210-1212)
  5. سلطان غیاث الدین عوض بن حسین خلجی (دوسری مدت; 1212-1227)

دہلی کا سلطان التتمش آزاد بنگال سے خوش نہیں تھا۔ عوض خلجی دہلی سلطنت کے خلاف جنگ میں مارا گیا اور اس کی جگہ التتمش کے بیٹے محمود نے لے لی۔

  1. ملک الشرق ناصر الدین محمود (1227-1229)

ناصرالدین محمود کی موت کے بعد خلجیوں نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

  1. شاہنشاہ علاء الدین دولت شاہ بن مودود خلجی (1229-1230)
  2. ملک اختیار الدین بلکا خلجی (1230-1231)

مملک مدت ترمیم

خلجیوں کی شکست کے بعد بنگال اپنی آزادی کھو بیٹھا اور دہلی کے مملوک سلطانوں میں شامل ہو گیا۔ بنگال میں مملوکوں نے گورنر مقرر کیے۔

  1. ملک علاء الدین جانی (1232-1233)
  2. ملک سیف الدین آیبک يغان تت (1233-1236)
  3. اورخان آیبک (1236; غاصب)
  4. عز الدین طغرل طوغان خان (1236-1246)
  5. Tamar Khan
  6. ملک جلال الدین مسعود جانی (1247-1251)
  7. ملک اختیار الدین یوزبک (1251-1257)
  8. ملک عز الدین بلبن (1257-1259)
  9. ملک تاج الدین ارسلان خان (1259-1265)
  10. ابو المکارم محمد تاتار خان (1265-1268)
  11. شیر خان (1268-1272)
  12. امین خان آیتگین (1272)
  13. مغیث الدین طغرل (1272-1281)
  14. ناصر الدین بغرا خان (1281-1287)

بلبن مدت ترمیم

1281ء سے 1287ء تک ناصر الدین بغرا خان اپنے والد سلطان دہلی غیاث الدین بلبن کے ماتحت بنگال پر حکومت کر رہے تھے۔ 1287 میں سلطان غیاث الدین بلبن کا انتقال ہوا اور بغرا خان نے بنگال کی آزادی کا اعلان کر دیا۔

  1. سلطان ناصر الدین بغرا خان (1287-1291)
  2. سلطان رکن الدین کیکاوس (1291-1300)
  3. سلطان شمس الدین فیروز شاہ (1300-1322)
  4. سلطان غیاث الدین بہادر شاہ (1322-1324)

طغلق مدت ترمیم

دہلی کے تغلق سلاطین نے اس خطے کو تین ریاستوں میں دوبارہ منظم کیا: سونارگاؤں، ساتگاؤں اور لکھنوتی۔ ہر ایک کے اپنے حکمران تھے۔

  1. غیاث الدین بہادر شاہ (سونارگاؤں ;1324-1328)
  2. بہرام خان (سونارگاؤں ;1328-1338)
  3. قدر خان (لکھنوتی ;1328-1336)
  4. مخلص (لکھنوتی ;1336-1339)
  5. اعظم خان (ساتگاؤں ;1324-1328)
  6. عز الدین یحیی (ساتگاؤں ;1328-1338)
  7. سلطان فخر الدین مبارک شاہ (سونارگاؤں ;1338-1349)
  8. سلطان اختیار الدین غازی شاہ (سونارگاؤں ;1349-1352)
  9. سلطان شمس الدین الیاس شاہ (ساتگاؤں ;1339-1342)
  10. سلطان علاء الدین علی شاہ (لکھنوتی ;1342-1342)
  11. سلطان شمس الدین الیاس شاہ (ساتگاؤں اور لکھنوتی ;1339-1342)

الیاس شاہی مدت ترمیم

شمس الدین الیاس شاہ تاریخ کے پہلے شخص تھے جنھوں نے پورے خطے کو ایک نام سے جوڑ کر بنگالہ کے نام سے جانا۔ اس نے سب سے پہلے اپنا نام شاہ بنگالہ اور شاہ بنگالیاں رکھا۔