التتمش

خاندان غلاماں کا تیسرا فرمانروا

شمس الدین اَلْتَتمش (وفات: 28 اپریل 1236ء) سلطنت دہلی كا تیسرا حكمران اور خاندان غلاماں كا تیسرا بادشاه، جو قطب الدین ایبک کا غلام تھا اور اس نے ہونہار دیکھ کر اسے اپنا داماد بنا لیا تھا۔

التتمش
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1192ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 اپریل 1236ء (43–44 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مہرؤلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن قطب کمپلیکس   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ قطب بیگم
شاہ ترکان   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد ناصر الدین محمود ،  رضیہ سلطانہ ،  معز الدین بہرام شاہ ،  رکن الدین فیروز   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان خاندان غلاماں   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
مئی 1211  – 28 اپریل 1236 
آرام شاہ  
رکن الدین فیروز  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

1211ء میں قطب الدین ایبک کے نااہل بیٹے آرام شاہ کو تخت سے اتار کر خود حکمران بن گیا۔ اس وقت وہ بہار کا صوبیدار تھا۔ تخت نشین ہوتے ہی اُسے ان صوبیداروں کی سرکوبی کرنی پڑی جو خود مختار بن بیٹھے تھے۔ خطۂ پنجاب اور غزنی میں تاج الدین، سندھ میں ناصر الدین قباچہ اور بنگال میں خلجیوں نے سر اٹھایا۔ اس نے سب کو مطیع کیا۔ 1226ء سے 1234ء تک کے درمیانی مدت میں راجپوتوں سے جنگ کرکے رنتھمبور، منڈو، گوالیار اور اُجین فتح کیے.

1221ء میں منگول سردار چنگیز خان خوارزم شاہی سلطنت کے بادشاہ جلال الدین خوارزم کا تعاقب کرتے ہوئے دریائے سندھ تک آ پہنچا، لیکن دریا سے پہلے تمام علاقے کو تباہ برباد کرکے واپس چلا گیا اور ہندوستان اس خوف ناک آفت سے بچ گیا۔

اَلْتَتمش نے قطب مینار اور قوت الاسلام مسجد کو مکمل کرایا، جنہیں قطب الدین ایبک اپنی زندگی میں نامکمل چھوڑ گیا تھا۔

اَلْتَتمش نے رضیہ سلطانہ کو اپنا جانشیں مقرر کیا۔

ماقبل  خاندان غلاماں
نومبر 1211ء28 اپریل 1236ء
مابعد 
ماقبل  سلطان سلطنت دہلی
نومبر 1211ء28 اپریل 1236ء
مابعد