بنگلہ دیشی ٹکا یا صرف ٹاکا (بنگالی: টাকা, نشان: ৳, کوڈ: BDT, مختصر شکل: Tk, انگریزی: Bangladeshi taka) عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کا زرمبادلہ ہے۔ ٹاکا کے لیے سب سے زیادہ مستعمل علامت "৳" اور "Tk" ہے، جو اشیاء اور خدمات کی خریداری کے وقت رسیدوں پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ 100 پیسوں میں تقسیم کیا گیا ہے، لیکن پیسے کے سکے اب گردش میں نہیں ہیں۔ پوئشہ اب بھی حساب کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔