بنگلہ دیش میں اردو
1971ء تک بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا اور اس کی پہچان مشرقی پاکستان کے طور پر تھی۔ اردو کو یہاں کی مقامی بنگالی زبان کی طرح سرکاری حمایت حاصل تھی۔ تاہم 1971ء کے بعد کے واقعات جن کے بعد جب یہ ملک وجود میں آیا، اردو زبان کو یہاں کی پہچان سے متصادم سمجھا گیا اور یہاں کی بہاری آبادی جو اردوگو ہے، غیر شہری سمجھا گیا۔ موجودہ دور میں اردو داں آبادی کی تعداد چار لاکھ بتائی گئی ہے۔[1]
آزادی کے بعد اردو تعلیم کی مسدودی
ترمیم1971ء کے فوری بعد اسکولی سطح پر اردو تعلیم عملاً ختم ہو گئی۔ کالج کی سطح پر یہ سلسلہ 2002ء میں ختم ہوا کیونکہ اردو کے اساتذہ دست یاب نہیں تھے۔ تاہم دینی مدارس میں اردو کی پڑھائی آج بھی جاری رہی۔[1]
ادب و ثقافت سے اردو کی دوری
ترمیمبنگلہ دیش میں گذشتہ چار پانچ دہوں سے کہیں بھی کوئی اردو ڈراما پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی اردو تمثیل نگاری کوئی زندہ فن کے طور پر وہاں موجود ہے۔ اسی طرح سے نثری ادب مثلاً ناول نگاری اور افسانہ نویسی کا کوئی یہاں پر وجود ہے۔ تاہم شعروشاعری کے شعبے کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔[1]
دستوری عدم امتیاز کی دفعہ اور لسانی برابری
ترمیمبنگلہ دیش دستور کی دفعہ 28 کی رو سے جنس، مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر مساوات کی طمانیت دی گئی ہے۔ تاہم اس میں لسانی برابری کی بات نہیں کہی گئی ہے۔[1]
2008ء کا عدالتی حکم
ترمیمایک طویل قانونی رسہ کشی کے بعد بنگلہ دیش کی عدالت نے 2008ء میں احکام جاری کیے کہ اردو داں بہاری لوگوں کو بنگلہ دیش کی شہریت دی جائے۔ اس کا فوری نتیجہ یہ دیکھا گیا کہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں پہلی بار سیاسی جماعتیں جدید ترین شہریت یافتہ اردوگو بہاریوں کو اپنی جانب مبذول کرنے کے لیے اردو میں ورقیے چھپوائے تھے۔[2]
بازآبادکاری کی جدوجہد
ترمیمحالانکہ بیشتر اردو داں اصحاب کو 2008ء کے بعد شہریت دے دی گئی تھی، پھر بھی ان کی اکثریت پناہ گزیں کیمپوں میں زبوں حالی کی زندگی جی رہی ہے۔ اس لیے اب یہ لوگ نئے رہائشی انتظام اور مفت اسکولی تعلیم کی کوشش کر رہے ہیں۔[3] غالبًا ان بہاریوں کی بازآبادکاری کے بعد اس ملک میں اردو کے بہتر حالات کی بجا طور پر توقع کی جا سکتی ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت In Bangladesh, Urdu has its past and present but no future
- ↑ http://defence.pk/threads/urdu-is-back-in-bangladesh.18526/
- ↑ "Bangladesh's Urdu speakers call for better living conditions | Euronews"۔ 2015-09-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-03