بنیادی بیضہ دانی کی کمزوری

بنیادی بیضہ دانی ی کمرزوری (پی او آئی )، جسے قبل از وقت رحم کی ناکامی ( پی او ایف) بھی کہا جاتا ہے، 40 سال کی عمر سے پہلے بیضہ دانی کے کام کا ختم ہو جانا ہے [2] اس کی ابتدائی علامت عام طور پر بے قاعدہ ماہواری ہوتی ہے۔ [2] اس کے بعد سن یاس یا حیض کے خاتمہ کی علامات جیسے گرم لپٹیں محسوس ہونا، رات کو پسینہ آنا، اندام نہانی کی خشکی، اور جنسی خواہش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ [2] حاملہ ہونے میں بھی اکثر پریشانی ہوتی ہے۔ [2] دیگر پیچیدگیوں میں آسٹیوپوروسس اور دل کی بیماری شامل ہو سکتی ہے۔ [6]

بنیادی بیضہ دانی کی کمزوری
مترادفقبل از وقت رحم کی ناکامی,[1] ہائپر گوناڈو ٹراپک، ہائپو گوناڈازم,[1] گوناڈل ڈیس جینیسس (غلط),[1] قبل از وقت حیض کا خاتمہ (غلط),[1][2] قبل از وقت رحم کی کمزوری
ویڈیو کے ذریعے وضاحت
اختصاصامراض نسواں اور زچگی
علاماتبے قاعدہ پیریڈز، گرم لپٹیں محسوس کرنا ، رات کو پسینہ آنا، اندام نہانی کی خشکی، جنسی خواہش میں کمی[2]
عمومی حملہ35 سے40 سال[2]
وجوہاتنامعلوم[2]
خطرہ عنصرجینیاتی امراض (نازک ایکس سنڈروم، ٹرنر سنڈروم، تھائرائڈائٹس، ایڈسن کی بیماری، کینسر کا علاج، سگریٹ کا دھواں[2]
تشخیصی طریقہکم از کم 4 مہینوں تک اور زیادہ فولیکل-اسٹمولیٹنگ ہارمون(ایف ایس ایچ)[1]
مماثل کیفیتقبل از وقت سن یاس[2]
علاجہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی، ان وٹرو فرٹیلائزیشن کے ساتھ انڈے کا عطیہ[3][4]
تعدد1000 میں 1 (عمر 30 سال)، 100 میں 1 (عمر 40 سال)[5]

90 فیصد معاملات میں اس عارضہ کی وجہ نامعلوم ہوتی ہے۔ [2] کبھی کبھار یہ جینیاتی عوارض جیسے نازک ایکس سنڈروم یا ٹرنر سنڈروم ، تھائرائیڈائٹس ، ایڈیسن کی بیماری ، کینسر کا علاج، یا سگریٹ کے دھوئیں جیسے زہریلے مادوں سے منسلک ہو سکتا ہے۔ [2] بنیادی طریقہ کار یا تو بیضہ دانی کے غدود کا باقی نہ رہنا یا اس کا کام نہ کرنا ہے۔ [1] تشخیص کم از کم 4 مہینوں تک بغیر ماہواری اور ہائی فولیکل سٹریمولیٹنگ ہارمون (ایف ایس ایچ) کی سطح پر مبنی ہے۔ [1]

علاج عام طور پر ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کے ساتھ ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی سے ہوتا ہے۔ [3] ان کے لئے جو حاملہ ہونا چاہتے ہیں، انڈے کے عطیہ کے ساتھ وٹرو فرٹیلائزیشن کا طرہقہ کار استعمال ہو سکتا ہے۔ [4] تقریباً 5 سے 10 فیصد خواتین طبی مداخلت کے بغیر تشخیص کے بعد بھئ حاملہ ہو جاتی ہیں۔ [1]

بنیادی بیضہ دانی کی کمزوری، 30 سال کی عمر تک، تقریباً 1000 میں سے 1 اور، 40 سال کی عمر تک، تقریباً 100 خواتین میں سے 1 کو متاثر کرتی ہے۔ [5] 20 سے کم میں یہ 10,000 میں سے 1 میں ہوتا ہے۔ [6] اصطلاح "بنیادی رحم کی کمزوری" کو ترجیح دی جاتی ہے اور اسے پہلی بار 1942 میں فلر البرائٹ نے استعمال کیا تھا۔ [5] [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح Lawrence M. Nelson (2009)۔ "Primary Ovarian Insufficiency"۔ New England Journal of Medicine۔ ج 360 شمارہ 6: 606–14۔ DOI:10.1056/NEJMcp0808697۔ PMC:2762081۔ PMID:19196677
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ "Primary Ovarian Insufficiency"۔ medlineplus.gov۔ 2020-10-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-24
  3. ^ ا ب Gretchen Collins؛ Bansari Patel؛ Suruchi Thakore؛ James Liu (مارچ 2017)۔ "Primary Ovarian Insufficiency: Current Concepts"۔ Southern Medical Journal۔ ج 110 شمارہ 3: 147–153۔ DOI:10.14423/SMJ.0000000000000611۔ PMID:28257537
  4. ^ ا ب J Choe؛ JS Archer؛ AL Shanks (جنوری 2020)۔ "In Vitro Fertilization"۔ StatPearls۔ PMID:32965937
  5. ^ ا ب پ Paula J. Adams Hillard; Paula Adams Hillard (2008). The 5-minute Obstetrics and Gynecology Consult (انگریزی میں). Lippincott Williams & Wilkins. p. 134. ISBN:978-0-7817-6942-6. Archived from the original on 2021-08-29. Retrieved 2020-10-26.
  6. ^ ا ب Fady I. Sharara (2013). Ethnic Differences in Fertility and Assisted Reproduction (انگریزی میں). Springer Science & Business Media. p. 56. ISBN:978-1-4614-7548-4. Archived from the original on 2021-08-29. Retrieved 2021-01-18.