عارضہ قلب
دل کی بیماری یا قلبی عروقی بیماری ( CVD ) بیماریوں کے ایک طبقہ کا نام ہے جس میں دل یا خون کی شریانیں شامل ہوتی ہیں۔ [2] CVD میں دل کی شریان کے امراض (CAD) جیسے انجائنا اور مایوکارڈیل انفکشن (عام طور پر ہارٹ اٹیک کے نام سے جانا جاتا ہے) شامل ہیں۔ [2] دیگر CVDs میں فالج ، دل کی خرابی ، ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کی بیماری ، رومیٹک کی بیماری ، قلبی عضلے کی تکلیف ، دل کی غیر معمولی تال ، پیدائشی دل کی بیماری ، والوولر دل کی بیماری ، کارڈائٹس ، ایورٹک اینیورزم پیریفرل شریان کی بیماری، تھرومبو ایمبولک بیماری اور وینس تھرومبوسس شامل ہیں۔۔ [2] [3]
عارضہ قلب | |
---|---|
مترادف | دل کی بیماری، دل اور خون کی وریدوں کی بیماری |
دل کے مائکروگراف میں فبروسس (پیلا) اور امیلوڈوسس (براؤن). موواٹ کا داغ۔ | |
اختصاص | امراض قلب |
عمومی حملہ | بڑی عمر کے بالغ[1] |
اقسام | دل کو خون پہچانے والی شریانوں کی بیماریاں, فالج, دل بند ہونا, ہائی بلڈ پریشرسے متاثرہ دل کی بیماری, رومیٹک دل کی بیماری, قلبی عضلے کی تکلیف[2][3] |
تدارک | صحت مند کھانا، ورزش، تمباکو کے دھوئیں سے پرہیز، شراب کا محدود استعمال[2] |
علاج | ہائی بلڈ پریشر کا علاج، ہائی بلڈ لپڈز، ذیابیطس[2] |
اموات | 17.9 ملین / 32 فی صد (2015)[4] |
بیماری کے لحاظ سے بنیادی میکانزم مختلف ہوتے ہیں۔ [2] کورونری شریان کی بیماری، فالج اور پیریفرل شریان کی بیماری میں ایتھروسکلروسیس(صلابت شریان) شامل ہے۔ [2] اس کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ، تمباکو نوشی ، ذیابیطس ، ورزش کی کمی، موٹاپا ، ہائی بلڈ کولیسٹرول ، ناقص خوراک اور ضرورت سے زیادہ شراب نوشی، وغیرہ ہو سکتی ہے۔ [2] ہائی بلڈ پریشر کا تخمینہ تقریباً 13 فیصد سی وی ڈی سے ہونے والی اموات کا ہے، جب کہ تمباکو کا 9 فیصد، ذیابیطس 6 فیصد، ورزش کی کمی 6 فیصد اور موٹاپا 5 فیصد ہے۔ [2] رومیٹک دل کی بیماری، علاج نہ کیے جانے والے اسٹریپ تھروٹ کے بعد ہو سکتی ہے۔ [2]
ایک اندازے کے مطابق سی وی ڈی کو 90فیصد تک روکا جا سکتا ہے۔ [5] [6] سی وی ڈی کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ خطرے کے عوامل کو دور کیا جائے، جس میں صحت مند کھانا ، ورزش، تمباکو کے دھوئیں سے اجتناب اور الکحل کے استعمال کو محدود کرنا شامل ہیں۔ [2] ہائی بلڈ پریشر، بلڈ لپڈس اور ذیابیطس جیسے خطرے والے عوامل کا علاج بھی فائدہ مند ہے۔ [2] جن لوگوں کے گلے میں اسٹریپ تھروٹ ہے ان کا اینٹی بایوٹک سے علاج کرنے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ [7] ان لوگوں میں اسپرین کا استعمال زیادہ فائدہ مند نہیں ہے ، جو دوسری صورتوں میں ہوتا ہے۔ [8] [9]
قلبی امراض ،افریقہ کے علاوہ دنیا کے تمام علاقوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ [2] 2015 میں صرف سی وی ڈی کے نتیجے میں 17.9 ملین اموات (32.1فیصد) ہوئیں، جو 1990 میں 12.3 ملین (25.8فیصد) تھیں- [4] سی وی ڈی کی وجہ سے ایک مخصوص عمر میں اموات زیادہ عام ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے بیشتر حصوں میں اس میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ 1970 کی دہائی کے بعد سے زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں شرحوں میں کمی آئی ہے۔ [10] [11] مردوں میں 80فیصداور خواتین میں 75فیصد اموات کورونری شریان کی بیماری اور فالج سے ہوتی ہیں۔ [2] زیادہ تر دل کی بیماری بڑی عمر کے بالغوں کو متاثر کرتی ہے۔ ریاستہائے متحدہ میں 20 سے 40 سال کے درمیان 11فیصد، 40 سے 60 کے درمیان 37فیصد، 60 سے 80 کے درمیان 71 اور 80 سال سے زیادہ عمر کے 85فیصد لوگوں کو CVD ہے۔ [1] ترقی یافتہ دنیا میں دل کی شریانوں کی بیماری سے موت کی اوسط عمر 80 سال کے لگ بھگ ہے جبکہ ترقی پزیر دنیا میں یہ 68 کے لگ بھگ ہے۔ [10] بیماری کی تشخیص عام طور پر عورتوں کے مقابلے مردوں میں سات سے دس سال پہلے ہوتی ہے۔ [12]
حوالہ جات:
ترمیم- ^ ا ب AS Go، D Mozaffarian، VL Roger، EJ Benjamin، JD Berry، WB Borden، وغیرہ (January 2013)۔ "Heart disease and stroke statistics--2013 update: a report from the American Heart Association"۔ Circulation۔ 127 (1): e6–e245۔ PMC 5408511 ۔ PMID 23239837۔ doi:10.1161/cir.0b013e31828124ad
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ Shanthi Mendis، Pekka Puska، Bo Norrving (2011)۔ Global Atlas on Cardiovascular Disease Prevention and Control (PDF)۔ World Health Organization in collaboration with the World Heart Federation and the World Stroke Organization۔ صفحہ: 3–18۔ ISBN 978-92-4-156437-3۔ 17 اگست 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ
- ^ ا ب M Naghavi، H Wang، R Lozano، A Davis، X Liang، M Zhou، وغیرہ (GBD 2013 Mortality and Causes of Death Collaborators) (January 2015)۔ "Global, regional, and national age-sex specific all-cause and cause-specific mortality for 240 causes of death, 1990-2013: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2013"۔ Lancet۔ 385 (9963): 117–71۔ PMC 4340604 ۔ PMID 25530442۔ doi:10.1016/S0140-6736(14)61682-2
- ^ ا ب H Wang، M Naghavi، C Allen، RM Barber، ZA Bhutta، A Carter، وغیرہ (GBD 2015 Mortality and Causes of Death Collaborators) (October 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980-2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1459–1544۔ PMC 5388903 ۔ PMID 27733281۔ doi:10.1016/S0140-6736(16)31012-1
- ↑ ^ McGill HC, McMahan CA, Gidding SS (March 2008). "Preventing heart disease in the 21st century: implications of the Pathobiological Determinants of Atherosclerosis in Youth (PDAY) study". Circulation. 117 (9): 1216–27. doi:10.1161/CIRCULATIONAHA.107.717033. PMID 18316498.
- ↑ ^ O'Donnell MJ, Chin SL, Rangarajan S, Xavier D, Liu L, Zhang H, et al. (August 2016). "Global and regional effects of potentially modifiable risk factors associated with acute stroke in 32 countries (INTERSTROKE): a case-control study". Lancet. 388 (10046): 761–75. doi:10.1016/S0140-6736(16)30506-2. PMID 27431356.
- ↑ ^ Spinks A, Glasziou PP, Del Mar CB (November 2013)
- ↑ ^ Sutcliffe P, Connock M, Gurung T, Freeman K, Johnson S, Ngianga-Bakwin K, et al. (2013)
- ↑ ^ Sutcliffe P, Connock M, Gurung T, Freeman K, Johnson S, Kandala NB, et al. (September 2013)
- ^ ا ب Institute of Medicine of the National Academies (2010)۔ "Epidemiology of Cardiovascular Disease"۔ $1 میں Valentin Fuster، Bridget B. Kelly۔ Promoting cardiovascular health in the developing world : a critical challenge to achieve global health۔ Washington, DC: National Academies Press۔ ISBN 978-0-309-14774-3۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ ^ Moran AE, Forouzanfar MH, Roth GA, Mensah GA, Ezzati M, Murray CJ, Naghavi M (April 2014)
- ↑ Shanthi Mendis، Pekka Puska، Bo Norrving (2011)۔ Global atlas on cardiovascular disease prevention and control (1 ایڈیشن)۔ Geneva: World Health Organization in collaboration with the World Heart Federation and the World Stroke Organization۔ صفحہ: 48۔ ISBN 978-92-4-156437-3