بنیاد (ٹی وی سلسلہ)
بنیاد (انگریزی: Buniyaad) ایک بھارتی ٹی وی سلسلہ تھا جس کی ہدایت رمیش سپی[1] اور جیوتی سروپ نے کی تھی۔ اس سلسلے کو منوہر شیام جوشی نے لکھا۔ یہ سلسلہ تقسیم ہند اور اس کے ارد گرد کے واقعات کو دکھاتا ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح نفرت کا ماحول برپا ہو چکا تھا اور مذہبی اقلیتوں کو نو تشکیل شدہ پاکستان کے علاقے سے بھارت کا رخ کرنا پڑا تھا۔[2] اسے سب سے پہلے 1986ء میں قومی ٹی وی چینل ڈی ڈی نیشنل پر نشر کیا گیا تھا۔ بعد میں یہی سلسلہ ڈی ڈی میٹرو اور سہارا ون پر بھی دکھایا گیا۔[3] یہ کہانی 1916-1978 کے دور پر محیط ہے۔ اس سلسلے کے کل 105 ایپی سوڈ ہیں اور یہ بھارت کی ٹی وی تاریخ کے طویل ترین سلسلوں میں سے ایک ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Vasudha Venugopal (2016-07-26)۔ "Director of hit TV drama Buniyaad, Ramesh Sippy, still not paid by Doordarshan"۔ The Economic Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2020
- ↑ "'Buniyaad' set to re-create the nostalgia of partition and popularity of old-world charm"۔ Indian Television Dot Com۔ 25 جولائی 2013
- ↑ "SaharaOne aims to tap Gen X with 'Buniyaad'"۔ Indian Television Dot Com۔ 20 جنوری 2006