بنی اسرائیل قبرستان
بنی اسرائیل قبرستان یا یہودی قبرستان کراچی پاکستان میں واقع واحد یہودی قبرستان ہے۔ یہ قبرستان ایک بڑےمیوہ شاہ قبرستان کا حصہ ہے۔ سالوں سے اس میں کمی ہو رہی واقع ہو رہی ہے۔ قبرستان میں 5،000 قبروں کی گنجائش ہے۔[1][2][3]
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہاں جتنی قبروں کے واضح آثار موجود ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے لیکن تاریخی حوالے بتاتے ہیں کہ یہاں تقریباً 5 ہزار قبریں تھیں۔ اس وقت، تمام قبریں نہایت خستہ حالت میں ہیں۔ ہر جگہ کانٹے دار خودرو جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں۔ 1980ء کے بعد سے یہاں ایک بھی تدفین نہیں ہوئی۔ قبروں کی مناسب انداز میں دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں۔ گینگ وار کے دوران، یہ شرپسندوں کے چھپنے کا ’مرغوب ٹھکانہ‘ ہے،رہی سہی کسر منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں نے پوری کردی ہے۔ اسی وجہ سے عام لوگ ادھر کا رخ نہیں کرتے۔ پولیس اور رینجرز بھی آتے ہوئے گھبراتی ہے۔ ‘[4]
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Karachi's Jewish cemetery in dire need of repair 13 مارچ 2011. Retrieved 22 مئی 2011
- ↑ "Jewish Graveyard in Karachi Pakistan"۔ Youtube۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2011
- ↑ "In search of the Jews of Karachi"۔ ایکسپریس ٹریبیون۔ 6 فروری 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2011
- ↑ کراچی کا ’بنی اسرائیل قبرستان‘ 1980ء سے ’غیر آباد‘ ہے