بوبیو (اطالوی: Bobbio) اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کے صوبہ پیاچنزا میں واقع ایک قدیم قصبہ (کمونے) ہے جس کا رقبہ 106 مربع کلومیٹر اور آبادی 2004ء میں 3,816 تھی۔ شہر سطح سمندر سے 274 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ پیاچنزہ سے قصبہ کا فاصلہ 20 کلومیٹر اور بلونیا سے 120 کلومیٹر ہے۔

بوبیو (Bobbio)
Coat of arms of {{{city}}}
شہر کا نشان امتیاز
عمومی معلومات
علاقہ ایمیلیارومانیا صوبہ صوبہ پیاچنزہ
بلندی 274 میٹر رقبہ 106 مربع کلومیٹر
آبادی 3,816 (2004ء)
دیگر معلومات
فون کوڈ 0523(39+) پوسٹ کوڈ 29022
منطقہ وقت مرکزی یورپی وقت, UTC+1


بوبیو کا ایک منظر

زمانہ قدیم شہر بوبیم (Bobium) یا ایبوویم (Ebovium) کے نام سے جانا جاتا تھا جہاں آئرش سینٹ کولومبانس (Saint Columbanus) نے 612ء تا 614ء ایک خانقاہ تعمیر کی۔ عہد وسطی میں بوبیو تعلیمی مرکز قرار پایا اور اپنی لائبریری کی وجہ سے مشہور ہوا۔ تاہم پندرہویں صدی عیسوی میں شہر زوال کا شکار ہوا، لائبریری ختم ہو گئي اور 1803ء میں فرانسیسیوں کے ہاتھوں خانقاہ کی بندش ہوئي۔