ایمیلیا رومانیا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام بولونیا (Bologna)
صدر علاقہ واسکو ایرانی (Vasco Errani)
صوبوں کی تعداد 9
کمونے کی تعداد 341
رقبہ 22,124 مربع کلومیٹر (پانچواں ۔ 7.3 فیصد)
آبادی 4,187,557 (چھٹا ۔ 7.1 فیصد)
علامت
[[Image:|100px]]


ایمیلیا رومانیا (انگریزی، جرمن، اطالوی: Emilia-Romagna) اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے، جو شمالی اٹلی کے دو تاریخی علاقوں ای میلیا (Emilia) اور رومانیا (Romagna) کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ علاقہ کے مشرق میں بحیرہ روم، شمال میں دریائے پوہ، جنوب میں اپنائن پہاڑ واقع ہیں۔

علاقہ کو نو صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2005ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونے
1 صوبہ بولونیا (Bologna) 944,297 3,702 60
2 فیرارا 349,774 2,632 26
3 صوبہ فورلی-چیزینا 371,318 2,377 30
4 صوبہ مودینا (مودینا) 659,925 2,689 47
5 صوبہ پارما (Parma) 413,198 3,449 47
6 صوبہ پیاچنزا (Piacenza) 273,689 2,589 48
7 صوبہ راوینا (راوینا) 365,369 1,858 18
8 رجیو امیلیا 487,003 2,293 45
9 صوبہ ریمینی (ریمینی) 286,796 534 20

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔ )

لگ بھگ بیالیس لاکھ آبادی کا یہ علاقہ اٹلی کا دوسرا امیر ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اقتصادی حوالے سے زراعت کی اہمیت مسملہ ہے جہاں مختلف قسم کی اجناس مثلا مکئی وغیرہ کے علاوہ سبزیاں جن میں ٹماٹر، پیاز، آلو وغیرہ بہتات سے پیدا ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گلہ بانی بھی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں کھانے پینے کی اشیا بنانے والے صنعتیں قابل ذکر ہیں جو خاص کر پارما اور بلونیا کے علاقہ میں لگائی گئيں ہیں۔ موجودہ دور میں ایک تیسرا شعبہ جو بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہ مالی خدمات کا ہے جن میں بنکاری اور بیمہ ساز ادرے شامل ہیں۔ اقتصادی ترقی کی وجہ سے علاقے کے رہنے والوں کا معیار زندگی بہت اچھا ہے اور یہ بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں غیر ملکی مہاجرین دنیا کے مختلف ممالک سے یہاں آ کر آباد ہو گئے ہیں۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات (Italian national institute of statistics ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 288,844 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 6.8 فیصد ہیں۔


علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2006ء) مرتبہ شہر
1 بولونیا (Bologna) 373,743 صوبہ
2 مودینا (مودینا) 180,469 صوبہ
3 پارما (Parma) 175,789 صوبہ
4 رجیو امیلیا 157,388 صوبہ
5 راوینا (راوینا) 149,084 صوبہ
6 ریمینی (ریمینی) 135,682 صوبہ
7 فیرارا (فیرارا) 132,471 صوبہ
8 فورلی (فورلی) 112,477 صوبہ (فورلی چیسینا)
9 پیاچنزا (Piacenza) 99,340 صوبہ
10 چیزینا 93,857 صوبہ (فورلی چیسینا)
11 ایمولا (Imola) 66,340 کمونے
12 کارپی، ایمیلیا رومانیا 64,517 کمونے
13 فینزا 54,749 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔ )

مزید پڑھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم