بورجو کیراتلی
بورجو کیراتلی (ترکی زبان: Burcu Kıratlı) ترک اداکارہ ہیں۔
بورجو کیراتلی | |
---|---|
(ترکی میں: Burcu Kıratlı) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 جولائی 1989ء (35 سال) استنبول |
شہریت | ترکیہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یدی تپہ یونیورسٹی |
پیشہ | ادکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمبورجو 23 جولائی 1989ء کو استنبول میں پیدا ہوئیں۔ استنبول میں آنکھیں کھولنے کے بعد بورجو نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم اور بَبَک ینی ییلیدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اور یدی تپہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اسکول کی زندگی کے دوران بہت سارے ڈراموں اور مختصر فلموں میں شامل تھیں۔
سیریل ”اَلدہ وار حیات“ کے پہلے سیزن میں یاغمور کا کردار نبھایا، اس سیریل کی سنہ 2010ء میں نشریات کا آغاز ہوا اور دوسرے سیزن تک جاری رہا۔ سنہ 2013ء میں اوزجان دَنِز کی ڈائریکٹ کردہ اور تحریر کردہ فلم ”صو و آتش“ میں ہلین کا کردار نبھایا جو مشہور ہوا۔ سنہ 2014ء میں ”پری ماصالی“ میں پری کا کردار نبھایا، فلم میں اپنے کردار کی وجہ سے انھوں نے اپنی بال کٹوا دیے تھے۔ 2014ء کی سیریل ”دیریلش: ارطغرل“ میں گوکچہ کا کردار نبھایا۔ سنہ 2016ء میں ”عشق و ماوی“ میں ماوی کا کردار نبھایا۔[1]