برمنگھم ، انگلینڈ میں بورن ویل کرکٹ گراؤنڈ کو دو مواقع پر ورسیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے استعمال کیا۔ 1910ء میں انھوں نے ایسیکس کے ساتھ ڈرا کیا اور اگلے سال انھوں نے سرے کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ وارکشائر نے 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں کچھ سالوں تک یہاں سیکنڈ الیون کے میچ کھیلے۔ اس گراؤنڈ نے 1979ء (1)، 1982ء (2) اور 1986ء (1) میں آئی سی سی ٹرافی کے چار کھیلوں کی میزبانی بھی کی۔ گراؤنڈ اب موسم گرما کے دوران بورن ویل کرکٹ کلب کا گھر ہے، جو اس وقت واروکشائر کرکٹ لیگ میں حصہ لیتے ہیں۔

کیڈبری فیکٹری کے ساتھ بورن ویل کرکٹ گراؤنڈ (بائیں) اور مینز پویلین (دائیں)

حوالہ جات ترمیم