خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں واقع شہر۔ یکم جولائی 1993ء میں ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اس سے پہلے یہ ضلع مانسہرہ ہزارہ ڈویژن کی تحصیل تھا۔

بٹگرام
بٹگرام
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ تحصیل بٹگرام   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 34°41′00″N 73°01′00″E / 34.68333°N 73.01667°E / 34.68333; 73.01667
بلندی 1038 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
فون کوڈ 0997
قابل ذکر

Map

محل وقوع

ترمیم

محلِ وقوع کے لحا ظ سے بٹگرام کو یہ انفرادیّت حاصل ہے کہ اس کی سرحدیں ضلع کوہستان، کا لا ڈھاکہ کے قبائلی علاقہ جات اور ضلع شانگلہ، مالاکنڈ ڈویژن سے ملتی ہیں۔ یہ ضلع دو سب ڈویژن بٹگرام اور الائی پر مشتمل ہے۔ یہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ان شہروں میں سے ایک ہے جہاں زیادہ تر لوگ پشتواورگوجری زبان بولتے ہیں۔

خوبصورتی

ترمیم

یہ ضلع اپنی خوبصورتی بلند و بالا چوٹیوں، گھنے جنگلات، زرخیز میدانی علاقوں، گنگناتی چشموں اور ندیوں کے بدولت دُنیا بھر میں مشہور ہے۔ چونکہ بٹگرام ضلع کا قلمرو کی اکثریت دیہاتی ہے لہٰذا لوگوں کا زیادہ تر دارو مدار زراعت اور جنگلات پر ہے۔ اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں شہر بری طرح متاثر ہوا۔

فائل:Batgram.jpg
بٹگرام ضلع کا ایک گاؤں ڈیڈل

شماریات

ترمیم

بٹگرام ضلع کا کُل رقب1301 مربع کلومیٹر ہے۔

یہاں فی مربع کلومیٹر 277 افراد آباد ہیں

سال 2004-05میں ضلع کی آبادی 361000 تک پہنچ جائے گی۔

دیہی آبادی کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔

کُل قابِل کاشت رقبہ 24170 ھیکٹیرزھے[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کا سرکاری موقع جال http://www.nwfp.gov.pk/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nwfp.gov.pk (Error: unknown archive URL)
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔