بچا کُھچا (انگریزی: Leftovers) بہ لفظی استعمال اصلاً غذا سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں کسی موقع پر دستر خوان سے اس غذائی شے یا اشیاء مراد ہو سکتے ہیں جو کھانے سے رہ گئی ہیں اور جنہیں بعد میں کھایا جا سکتا ہے۔ تاہم غذا میں کچھ ایسے چیزیں بھی شامل ہو سکتی ہیں جو کم از کم انسانوں کے لیے کھانے کے معاملے میں مناسب نہیں ہے یا نہیں کھائی جا سکتی ہیں، جیسے کہ ہڈیاں۔

سیڑھیوں پر رکھا گیا بچا کھچا غذائی مواد

اسی بچے کھچے کے لفظ کا اطلاق کبھی کسی معاملے میں اصل با زینت معاملے کے ختم ہونے کے بعد بچ جانے والے مواقع اور غنیمت سے ملنے والی نعمتوں کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔

  • بھارت میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن 2020ء کے موقع پر ناقدین نے دعوٰی کیا کہ غیر یقینی حالات کے پیش نظر ہزاروں مہاجر مزدور اپنے بچے کھچے اثاثہ کے ساتھ اپنے وطن کے لیے پیدل سفر پر روانہ ہوئے تو مودی کو ان کی تکالیف دور کرنے کی بجائے کورونا وائرس کی جنگ میں شامل کورونا جنگ جوؤں کی حوصلہ افزائی کی سوجھی۔ انھوں نے تالی بجاؤ ، تھالی بجاؤ کا فرمان جاری کیا۔ حسب توقع ان کے بھکت سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کیے بغیر جلوس کی شکل میں تالی ، تھالی پیٹتے ’کورونا جاجا ‘ گاتے نظر آئے ہمارے پردھان سیوک اس کامیابی سے اتنا خوش ہوئے کہ انھوں نے 5؍ اپریل کو پانچ منٹ کے لیے بتی بجھا ؤ اور دیا جلاؤ تجویز کر دیا جس کا مقصد کورونا وائرس کو یہ جتنا تھا کہ ہم 130؍ کروڑ ہندوستانی تجھے شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔ وائرس نے اپنا انتقام مریضوں اور اموات کی بڑھتی تعداد کی شکل میں لیا جو مزید رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا سبب بنا۔[1]
  • لوگ کبھی بچے کھچے پیزا یا اسی طرح کی غذا کھانے پر مذاق بھی اڑایا کرتے ہیں[2]۔

حوالہ جات

ترمیم