بچوں کی دماغی صحت کا علاج (جسے بچوں کا نفسیاتی علاج بھی کہا جاتا ہے) مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتا ہے اور اس کی ہیئت در پیش مسئلے کی یک سوئی، عمر کی مناسبت اور بچوں کے دیگر انفرادی خصوصیات کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ حالاں کہ اس طرح کے علاجوں میں حکمت عملیاں یک ساں ہو سکتی ہیں، تاہم علاج کے طریقے ایک دوسرے کافی الگ ہو سکتے ہیں۔

بچوں کے معالجے سے جڑی اصطلاحات دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں مختلف ہو سکتی ہیں، جس میں بہ طور خاص "نفسیاتی علاج" اور "نفسیاتی تجزیہ" جیسی اصطلاحات میں۔ اس موضوع کے قارئین اور محققین کو ان اصطلاحات کے فرق کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

سماجی اتھل پتھل میں علاج کی اہمیت

ترمیم

ویسے تو بچوں کا نفسیاتی علاج کئی شخصی، خاندانی اور سماجی صورت حال میں ضروری ہوتا ہے، تاہم جنگ جیسی بے امنی میں یہ اور بھی زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ اس کی مثال 2010ء کے وسط میں سوریہ میں بچوں کی نفسیات ہے۔ بچوں کے حقوق کی بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن نے 2017ء میں مطالبہ کیا تھا کہ سوریہ کے شہر الرقہ کے اُن بچوں کو نفسیاتی علاج فراہم کیا جائے جنھوں نے داعش تنظیم کی حکم رانی اور اس کے بعد شہر سے شدت پسندوں کو نکالنے کے لیے کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران شدید خوف و دہشت میں وقت گزارا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم