بڈھیال (تحصیل تلہ گنگ) (انگریزی: (Bhudial, Tala Gang) پاکستان کا ایک گاؤں جو پنجاب ضلع تلہ گنگ میں واقع ہے۔ بڈھیال ( ضلع چکوال کی یونین کونسل نمبر -65 ہے)۔بڈھیال تلہ گنگ شہر سے مغرب کی سمت میں تقریباً24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، بڈھیال کے مغرب میں ڈھوک مونیاں، نکہ تراڑوالا، جہانی جھکڑ والا، ٹمن، شمال میں نڑی، ڈھوک بن والی، پاتوالی، مصریال مشرق میں ڈھوک مستیالاں، ڈھوک ماشکیاں، سنگوالا، ڈھوک بھیرہ، ڈھوک جگیول جبکہ جنوب میں ڈھوک مگنائی والی، ڈھوک حضر و والی، ڈھوک مونڈ والی، ڈھیر مونڈ، چھپر اور بگیال واقع ہیں۔پاتوالی، سنگوالہ، مصریال، پھاتھڑ، ڈھوک ابکی، مرکھال اس یونین کونسل کا حصہ ہیں۔