بکتر
بَکتر یا زِرَہ (armour / armor) ایک حفاظتی غلاف جو عموماً لڑائی کے دوران میں ہتھیاروں یا قذائف کا کسی شے، فرد یا گاڑی پر لگنے کے نتیجے میں زخم یا ضرر کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کسی ممکنہ خطرناک ماحول یا کام مثلاً تعمیراتی جگہوں پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ شخصی بکتر (personal armour)‘ سپاہیوں اور جنگی حیوانات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ گاڑی بکتر (vehicle armour)‘ جنگی بیڑوں (warships) اور بکتربند جنگی گاڑیوں (armoured fighting vehicles) پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہر وہ چیز جس پر یہ غلاف پوش کیا جاتا ہے اُسے بکتربند (armoured)، بکترپوش، زِرَہ بند اور زِرَہ پوش کہا جاتا ہے۔
اشتقاقیات
ترمیمالفاظ بَکتر اور زِرَہ دونوں فارسی زبان سے ماخوذ ہیں۔ بکتر کی جمع بکترات اور زرہ کی جمع زرہ جات کی جاتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- جنگی جامہ (battledress)
ویکی ذخائر پر بکتر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |