بکنگھم محل (انگریزی: Buckingham Palace) لندن میں برطانوی شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ یہ محل کئی سرکاری و شاہی تقاریب، برطانیہ کا دورہ کرنے والے سربراہان مملکت کی آمد اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش حیثیت کے باعث مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ جشن، بحران یا غم کی کیفیات میں یہ برطانوی عوام کا مرکز رہتا ہے۔

بکنگھم محل

موجودہ محل کی مرکزی عمارت 1703ء میں بکنگھم گھر کے نام سے قائم کی گئی تھی جو ڈیوک آف بکنگھم کی ملکیت تھی۔ 1762ء میں شاہ جارج ثالث نے اسے نجی رہائش گاہ کے طور پر خریدا۔ اگلے 75 سالوں میں اس میں توسیع کی گئی جس میں ماہرین تعمیرات جان ناش اور ایڈورڈ بلور کا حصہ زیادہ ہے۔ بکنگھم محل 1837ء میں ملکہ وکٹوریہ کے تاج برطانیہ کو سنبھالنے کے ساتھ باضابطہ شاہی محل بن گیا۔ آخری اہم تعمیراتی اضافے 19 ویں صدی کے اواخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں کیے گئے۔

بکنگھم محل دنیا کے معروف ترین مقامات میں سے ایک ہے اور ہر سال 50 ہزار افراد مہمان کی حیثیت اس محل کا دورہ کرتے ہیں۔