بھارتی قانون {{دیگر نام|انگریزی=Law of India} برطانوی قانون پر مبنی ہے۔ انگریزوں نے اسے پہلی بار اپنے دور حکومت میں نافذ کیا۔ انگریزوں کے نافذ کردہ کئی اقوانین اور احکام آج بھی نافذ العمل ہیں۔

بھارت کے آئین کی تحریر کے دوران اس میں آئرلینڈ، ریاستہائے متحدہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے قوانین کی ترکیب لی گئی تھی۔ بھارتی قانون اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اور ماحولیاتی رہنما خطوط کے مطابق ہے۔ اس میں کچھ بین الاقوامی قوانین جیسے کہ دانشورانہ حقوق وغیرہ کو بھارت میں نافذ کیا گیا ہے۔

بھارتی شہری قانون ایک پیچیدہ قانون ہے جس میں ہر مخصوص مذہب کے اپنے قوانین ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں میں شادی اور طلاق کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندو، مسلم، عیسائی، سکھ اور دیگر مذاہب کے اپنے اپنے قوانین ہیں۔ اس سے صرف مستثنیٰ ریاست گوا ہے، جہاں پرتگالی یونیفارم سول کوڈ نافذ ہے اور تمام مذاہب میں شادی، طلاق اور (بچہ) گود لینے کے حوالے سے یکساں قوانین موجود ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم