بھارت میں مالیاتی ٹیکنالوجی

بھارت میں مالیاتی ٹیکنالوجی (انگریزی: FinTech in India) نسبتًا ایک نئی صنعت کے طور پر ابھری ہے۔[1] مالیاتی ٹیکنالوجی کا انگریزی زبان میں متبادل فائنانشیل ٹیکنالوجی ہے۔ اسی کا اختصار فین ٹیک ہے۔ اس کا کثرت سے استعمال اس صنعت کے لیے ہوتا ہے جس میں کمپنیاں ٹیکنالوجی کی مدد سے مالیاتی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں بیمہ، اثاثہ کی نظامت اور ادائیگی جیسے کئی شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔[2]

بازار کی وسعت اور اس میں اضافہ ترمیم

نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسیز کمپنیز (نیسکام) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مالیاتی ٹیکنالوجی کی صنعت میں 400 کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس میں مشغول سرمایہ $420 ملین ہے (جیسا کہ 2015ء دیکھا گیا)۔ نیسکام کی رپورٹ میں یہ بھی اندازہ لگایا گیا کہ مالیاتی ٹیکنالوجی اور خدمات کا بازار 2020ء تک 1.7 گنا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے قیمت $8 ملین ہو سکتی ہے۔ [3]

بھارت میں مالیاتی ٹیکنالوجی حسب ذیل زمروں میں منقسم ہے: 34% ادائیگی کی تکمیل، جس کے بعد 32% بینک کاری اور 12% تجارت، عوامی اور نجی بازار پر مشتمل ہے۔ [4] تخم افزود اور انکیوبیٹر کو بروئے کار لانا جس کے لیے شروعاتی کاروبار کا ماحول کے عوامل میں پے پال کا اسٹار ٹینک، یس بینک کی ٹی ہب سے مشارکت اور کئی دیگر شامل ہیں۔[5] وشاکھاپٹنم کو فین ٹیک ویلی (مالیاتی ٹیکنالوجی کی وادی) کے طور تیار کیا جا رہا ہے اور آندھرا پردیش کی مقامی حکومت فین ٹیک کا افتتاح کر چکی ہے تا کہ اس علاقے میں سرمایوں کو فروغ ملے۔ [6][7]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Fintech sector proving to be talent magnet"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ 26 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2016 
  2. "FinTech Gaining Momentum in India with Paytm's Payment Banks"۔ 2 مئی 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2016 
  3. "Fintech revolution in India: Tech-finance collaboration has fired up entrepreneurs"۔ The Financial Express۔ 23 مئی 2016۔ 26 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2016 
  4. "India emerging as fastest-growing market for fintech software products"۔ زیڈ دی نیٹ۔ 3 مئی 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2016 
  5. "India emerging a hub for fintech start-ups"۔ بزنس اسٹینڈرڈ۔ 18 مئی 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مئی 2016 
  6. "Fintech Valley Vizag"۔ fintechvalleyvizag.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2017 
  7. "Vizag Fintech Festival"۔ 2018-10-24۔ 11 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ