بھارت کا بین الاقوامی فلمی تہوار

بھارت کے بین الاقوامی فلمی تہوار کا آغاز 1952 میں ہوا تھا۔ اسے ایشیا کا سب سے عظیم فلمی تہوار تصور کیا جاتا ہے۔ یہ ہر سال 20-30 نومبر کو گوا کے ساحل پر منایا جاتا ہے۔ یہاں پر مختلف ممالک کی فلموں کو دکھایا جاتا ہے، تاکہ ان ملکوں کی تہذیبوں کی جھلک پیش کی جاسکے اور اس طرح دنیا بھر کے لوگوں میں دوستی اور آپسداری کا فروغ ہو سکے۔

International Film Festival of India
بھارت کا بین الاقوامی فلمی تہوار
بھارت کا بین الاقوامی فلمی تہوار کا لوگو
Opening filmکنیکا ٹاکیز
Locationگوا، بھارت
Founded1952
Hosted byانٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا
Festival date45واں آئی ایف ایف آئی 20–30 نومبر 2014
www.iffi.nic.in
}

اس تقریب کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات اور گوا حکومت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ 42 ویں تقاریب کا انعقاد مرگاؤ، گوا ہوا میں ہوا تھا، جس کا آغاز شاہ رخ خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔43 ویں تقاریب کا آغاز اکشے کمار کی جانب سے 2012ء میں پَنَجی میں کیا گیا تھا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "International Film Festival of India 2018 - Date, Information"۔ 09 جولا‎ئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2015