بھاکرا بند شمال مشرقی بھارت میں دریائے ستلج پر بنایا گیا ایک کثیرالمقاصد بند ہے۔ یہ بند بھارتی پنجاب اور ہماچل پردیش کی سرحد پر واقع ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے اعتبار سے یہ بھارت کا دوسرا سب سے بڑا بند ہے؛ بھارت میں سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مدھیہ پردیش میں واقع اندرا ساگر بند میں ہے جو 12.22 مکعب کلومیٹر پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔ پانی کے ذخیرے کے اعتبار سے یہ منگلا بند سے بڑا جبکہ تربیلا سے کافی چھوٹا ہے۔