دربار حسینی فیص رساں بھنگالی شریف خطہ پوٹھوہار کی ایک معروف روحانی و علمی مرکز ہے۔ دربار بھنگالی شریف پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل گوجرخان میں مندرہ چکوال روڈ پر واقع ہے دربار بھنگالی شریف کی بنیاد امام الہدیٰ حضرت پیر سید امام علی شاہ نے رکھی ۔ آپ کا شجرہ نسب امیر کبیر سید علی ولی ہمدانی (مزار مبارک۔تاجکستان) سے ہوتا ہوا مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے جا ملتا ہے۔

Villaga
دربار بھنگالی شریف
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمضلع راولپنڈی
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

آپ پاکستان آرمی میں امامت و خطابت کے فرائض سر انجام دیتے رہے اور آپ کے دست حق پرست پر لاتعداد افراد نے بیعت کی اور آپ خود پیر سید محمد شاہ کے دست حق پرست پر بیعت ہوئے جن کا مزار کاٹھیاوار گجرات میں واقع ہے ۔ حضرت پیر سید امام علی شاہ ہمدانی نے اپنے صاحبزادے پیر سید محمد عبد اللہ شاہ ہمدانی کو اپنا جانشین اور وارث مقرر فرمایا۔غوث زماں پیر سید عبد اللہ شاہ ہمدانی نے اس سلسلہ کو پوری دنیا میں روشناس کروایا ۔ آپ کی پاکیزہ حیات مبارکہ سنت رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق گذری۔آپ کی زندگی میں کبھی تہجد کی نماز بھی قضا نہیں ہوئی ۔ 1988ء میں جب آپ کا وصال ہوا تو آپ کے جنازہ پر ابابیلوں نے سایہ کیا ہوا تھا۔ یہ اس خطہ کا مشہور واقعہ اور آپ کی واضح کرامت ہے ۔ جو زبان زد عام ہے۔ آپ کے دست حق پرست پر 26 لاکھ مردوں نے بیعت کی ۔ آپ کے وصال کے بعد آپ کے دونوں صاحبزادگان صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی (سرپرست اعلیٰ) اور صاحبزادہ پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی (سجادہ نشین) اس سلسلہ کو انتہائی احسن طریقے سے پروان چڑھا رہے ہیں ۔ دربار حسینی فیص رساں بھنگالی شریف سے نہ صرف روحانی فیض ملتا ہے بلکہ مستحق افراد کی ہر ممکن مدد بھی کی جاتی ہے جو اولیاء کرام کا طریق ہے [1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم