اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

بھنگرہ

 

صورت حال   ویکی ڈیٹا پر (P141) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
کم تشویشناک انواع[1]
اسمیاتی درجہ نوع   ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی  ویکی ڈیٹا پر (P171) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مملکت اعلی   حیویات
عالم اعلی  حقیقی المرکزیہ
مملکت  نباتات
ذیلی مملکت  ویریدیپلانٹے
ذیلی مملکت  سٹرپٹوفیٹا
جزو گروہ   ایمبریوفائیٹ
تحتی گروہ  نباتات عروقی
ذیلی تقسیم  تخم بردار پودا
طبقہ  طبقہ تاراپھول
خاندان  تارا پھول
قبیلہ  گلشمسی
سائنسی نام
Eclipta prostrata[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لنی اس   ، 1771  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سابق سائنسی نام Verbesina prostrata  ویکی ڈیٹا پر (P566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


بھنگرہ تارا پھول کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک طبی پودا ہے۔ یہ دنیا کے بیشتر حصوں میں پھیلا ہوا ہے۔ اسے انگریزی میں false daisy ، ہندی میں بھنگرہ، گجراتی میں بھینگرہ، لاطینی میں اکلپٹا البا(Eclipta-Alba) کہتے ہیں۔ بھنگرہ جس کو سنسکرت میں بھرنگ راج کہتے ہے۔ مختلف نام، لاطینی میں۔ Eclipta Erects سنسکرت میں بھرنگ راج

ماہیت=

ترمیم

ایک بوٹی ہے جو چھ سے بارہ انچ تک بلند ہوتی ہے۔ بالعموم پانی کے کنارے پیدا ہوتی ہے۔پتے برگ پودینہ یا برگ انار سے مشابہ ہوتے ہیں۔لانبے پتلے اور کھرکھرے ہوتے ہیں۔ پھول بالعموم سفید ہوتا ہے۔اس کے تخم کاسنی کے تخموں سے مشابہ لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ہندی طب کی کتب میں بھنگرہ کی تین اقسام کا ذکر ہے جو دیگر نام میں تحریرکی گئی ہیں سیاہ پھول کا بھنگرہ کم یاب ہے ویدک گرنتھوں میں سیاہ پھولوں والے بھنگرہ کو رسائن بتایا گیاہے۔بھنگرہ کی ایک قسم کو کیثراج کہتے ہیں۔ اس کے پھولوں کا رنگ زرد ہوتا ہے اور اس کے پتے نسبتاً بڑے ہوتے ہیں یہ بنگال میں ملتا ہے۔

  • ذائقہ*: تیز و تلخ
  • مقام پیدائش*: پاکستان ہندوستان میں خصوصاً مدراس مشرقی و مغربی پنجاب کے ندی نالوں اور باغات کے اندر ہر موسم میں پایا جاتا ہے۔ لیکن برسات کے موسم میں زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ *مزاج* ؛ گرم و خشک درجہ دوم۔
  • افعال* : مصفیٰ خون، مقوی باہ، مقوی بصر، کاسر ریاح، محلل اورام
  • استعمال*: برگ بھنگرہ کو زیادہ تر امراض فساد خون مثلاً برص شری جذام اور جرب وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کی جڑ کا لیپ صلابت طحال اور عظم جگر کو مفید ہے۔ نو زائیدہ بچوں کو زکام کی حالت میں دو بوند رس بھنگرہ آٹھ بوند شہد میں ملا کر دیں۔ اس رس کے کلی کرنا درد دانت اور امراض دہن میں مفید ہیں۔ مدراس میں عقرب گزیدہ پر اس کے پتوں کا لیپ لگایا جاتا ہے۔ اس کے تخم مقوی باہ نسخوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
  • مرکبات*:

روغن بال شفاء بالوں کو سیاہ، گھنا، لمبا اور صحت مند بناتا ہے۔ بال گرنا بند ہو کر ملائم چمکدار اور خوبصورت ہو جاتی ہیں۔ ایک لٹر روغن ناریل میں ایک لٹر رس بھنگرہ سیا نرم آنچ پر جلا کر نتھار لیں۔ اس میں ایک پاؤ روغن تل ایک پاؤ روغن السی آدھ پاؤ روغن بید انجیر ایک چھٹانک روغن بیضہ مرغ اور 60 ملی لٹر آرنیکا مدر ٹنکچر مکس کر دیں بس تیار ہے۔ رات کو لگایا کریں۔ بہترین رزلٹ ہے۔

  • تحقیقی نوٹ*

اس بوٹی کو جب اکھاڑیں تو کیچڑ میں ہونے کی وجہ سے جڑوں سمیت نکل آتی ہے۔ اس کی جڑیں جب زمین سے نکلتی ہیں۔ تو سفید براق ہوتی ہیں۔ ایک قسم وہ ہے جس کی جڑیں سفید ہی رہتی ہیں جبکہ دوسری قسم وہ ہے جس کی جڑیں جیسے ہی ہوا لگے دیکھتے ہی دیکھتے کالی ہو جاتی ہیں۔ اگر اس وقت جڑ کو ایک پیالہ پانی میں گھما دیں تو جڑوں کی وہ سیاہی حل ہو جاتی ہے اور پانی کی رنگت ایسے ہو جاتی ہے جیسے بچوں کی دوات کی روشنائی پانی میں ڈالی گئی ہو۔ میری تحقیق کے مطابق یہی بھنگرہ سیاہ ہے جو رسائن بدن اور کایا کلپ ہے۔

  1. عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2022.2 — بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: https://apiv3.iucnredlist.org/api/v3/taxonredirect/164051 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 جنوری 2023
  2. ^ ا ب عنوان : Australian Plant Name Index
  3.    "معرف Eclipta prostrata دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2024ء