بھُوپینْدْر سِنگھ (8 اپْرَیل 1939ء - 2022ء) بالی ووڈ فِلْموں کے پس پردہ گلوکار، غزل سرا اور موسیقار تھے۔ بھارت میں پیدا ہوئے بھوپندر گٹار بھی بجاتے تھے۔ اُن کی زوجہ متالی سنگھ بھی ایک گلوکارہ ہیں۔ دونوں نے مل کر سنگیت کے میدان میں بالخصوص غزل سرائی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

بھوپندر سنگھ
(ہندی میں: भूपेन्द्र सिंह ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 6 فروری 1940ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 جولا‎ئی 2022ء (82 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی[2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
آلہ موسیقی گٹار،  صوت  ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کار،  گٹار نواز،  پس پردہ گلوکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ[3]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

بھُوپینْدْر سنہ کی پیدائش برطانوی ہند میں پنجاب صوبے کی پٹیالہ رِیاست میں 8 اپریل 1939ء کو ہوا تھا۔ ان کے والد پروپھیسر اور پنجابی سکھ تھے۔ حالاں کہ وہ بہت اچھے موسیقار تھے لیکِن سنگیت موسیقی سکھانے کے معاملے میں بے حد سخت استاد تھے۔ اپنے والد کی سخت مزاجی دیکھ کر شروعاتی دور میں کم سن بھوپندر کو سنگیت سے نفرت سی ہو گئی تھی۔ ایک وہ بھی زمانہ تھا جب بھوپندر سنگِیت کو بِالکل بھی پسند نہیں کرتا تھا۔[4]

موسیقی ترمیم

دھِیری دھِیرے بھُوپِنْدر میں غزل سرائی کے لیے پسندیدگی مائل ہوئی اَور وہ اچھّی غزلیں گانے لگا۔ شُرُوع شُرُوع میں بھُوپینْدْر نے آکاشوانی پر اپنا پروگرام پیش کِیا۔ آکاشوانی پر اُسکی پیش کش دیکھکر دُوردرْشن کینْدْر، دلی میں اُسے موقع مِلا۔ وہِیں سے اُس نے وایلِن اَور گِٹار بھی سِیکھا۔ سنْ 1968 میں موسیقارمدن موہن نے آل اِنْڈِیا ریڈِیو پر اُسکا پروگرام سُنکر دِلّی سے ممبئی بُلا لِیا۔ سب سے پہلے اُسے فِلْم حقیقت میں مَوقع مِلا جہاں اُس نے" ہوکے مجبُور مُجھے اُس نے بُلایا ہوگا" غزل گائی۔ حالانکہ یہ غزل تو ہِٹ ہوئی لیکِن بھُوپینْدْر کو اِس سے کوئی خاص پہچان نہِیں مِلی۔ حالانکِہ وہ کم بجٹ کی فِلْموں کے لِیے برابر گاتے رہے۔[4]

اِسکے باد بھُوپینْدْر نے سْپینِش گِٹار اَور ڈْرم پر کُچھ غزلیں پیش کِیں۔ اِس سے قبل وہ 1968 میں اپنی لِکھی اَور گائی ہوئی غزلوں کی ایلپی لا چُکے تھے۔ مگر اِس نئے تجربے کو جب اُنھوں نے دُوسری ایلپی میں پیش کِیا تو سب کا دھْیان اُنکی جانب متوجہ ہوا۔ اِس کے بعد " وہ جو شہر تھا" نام سے 1978 میں جاری تِیسری ایلپی سے انھیں خاصی شہرت مِلی۔ گِیتکارگُلزار نے اِس ایلپی کے گانے 1980 میں لِکھے تھے۔

ذاتی زندگی ترمیم

 
بھوپندر سنگھ اپنی اہلیہ مِتالی سنگھ کے ساتھ ایک گانے کی ریہرسل کرتے ہوئے

1980ء کے دہے میں بھوپندر نے بنگلہ دیش کی ایک ہِنْدُو گلوکارہ مِتالی سِنگھ سے شادی کر لی۔ اُس کے بعد انھوں نے پس پردہ گلوکاری رشتہ مضبوط کر لِیا۔ مِتالِی-بھُوپینْدْر سِنگھ کے نام سے دونوں کی یکساں گلوکاری میں اُنھوں نے کئی اچھّے پروگرام پیش کِیے جِن سے اُن کی شہرت کو چار چاند لگ گئی۔ لیکِن جَیسا اُنھوں نے خود کہا ہَے "کبھی کِسی کو مُکمّل جہاں نہِیں مِلتا"، اُن دونوں کے یہاں کوئی اولاد نہِیں ہے۔[5]

بیہترِین نغمے ترمیم

بھوپندر سِنگھ کی گائی ہوئی بیہترِین یادگار گِیت و غزل اِس طرح ہَیں:

  • دِل ڈھُونڈھتا ہَے،
  • دو دِوانے اِس شہر میں،
  • نام گُم جائیگا،
  • کروگے یاد تو،
  • مِیٹھے بول بولے،
  • کبھی کِسی کو مُکمّل جہاں نہِیں مِلتا،
  • کِسی نذر کو تیرا اِنْتظار آج بھی ہَے
  • درودِیوار پہ ہسرت سے نذر کرتے ہَیں،
    خوش رہواہل وطن ہم تو سفر کرتے ہَیں [6]

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1030987 — بنام: Bhupinder Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب Bhupinder Singh death: Renowned Indian singer dies from suspected colon cancer and Covid, aged 82 — سے آرکائیو اصل فی 22 جولا‎ئی 2022 — ناشر: دی انڈیپنڈنٹ — شائع شدہ از: 19 جولا‎ئی 2022
  3. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/771823f1-e95c-4523-889f-229903bd5b82 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 ستمبر 2021
  4. ^ ا ب "Down Memory Lane: Bhupinder Singh"۔ 2008-06-21 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2014 
  5. "Bhupinder – Hauntingly 'Hummable'"۔ 03 مئی 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2014 
  6. "در و دیوار سے نظر کرتے ہیں"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2014