بہرام پاشا مسجد
بہرام پاشا مسجد (ترکی: بہرام پاشا جامع) دیار بکر میں واقع ایک تاریخی مسجد ہے جو سولہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول کے بعد تعمیر کی گئی۔
بہرام پاشا مسجد | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | سنی اسلام |
ملک | ترکیہ |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | Mosque |
تاریخ تاسیس | 971ھ–980ھ 1564ء– 1572ء |
تاریخ/ ہیئت عمارت
ترمیمبہرام پاشا مسجد کی بنیاد دیاربکر کے گورنر بہرام پاشا کے حکم سے 971ھ مطابق 1564ء میں رکھی گئی اور اِس مسجد کی تعمیر 980ھ مطابق1572ء میں9 سال کی مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچی۔ مسجد کی عمارت سیاہ سنگ مرمر سے تعمیر کی گئی ہے۔ عثمانی طرز تعمیر کے حوالے سے یہ مسجد دیار بکر میں نمایاں تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔ مسجد کی محرابیں بلند ہیں جو صحن سے ملحق ہیں اور اِن محرابوں کے عین اوپر گنبد تعمیر کیے گئے ہیں۔[1] دیار بکرمیں تعمیر کی جانے والی تاریخی عمارت میں سیاہ سنگ مرمر بہت کم استعمال کیا گیا ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2016-05-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-20
- ↑ "Diyarbakır escort | Diyarbakır bayan escort | Diyarbekir eskort"۔ 2014-07-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-20