بیجنگ (انگریزی: Beijing) جو اس شہر کا چینی نام 北京 کی رومن سازی ہے۔ چین کی حکومت نے 1958ء میں پنین نظام نقل کی منظوری دی تھی، لیکن 1979ء تک اس کا استعمال بہت کم ہوا۔ اسے بتدریج اگلی دہائی کے دوران مختلف خبر رساں اداروں، حکومتوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں نے اپنایا

چین کا 1584 کا نقشہ ابراہم اورٹیلیئس (لوئیز جارج ڈی باربوڈا (لوڈویکس جارجیئس) کے مخطوطہ نقشے پر مبنی ہے، جس میں بیجنگ کو C[ivitas] Paquin کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے (دائیں جانب جو نقشے پر شمال میں ہے)

اشتقاقیات

ترمیم

گذشتہ 3,000 سالوں میں، بیجنگ شہر کے کئی اور نام رہے ہیں۔ بیجنگ نام، جس کا مطلب ہے "شمالی دار الحکومت" (چینی رسم الخط 北 شمال کے لے اور 京 دار الحکومت کے لیے)، شہر کو نانجنگ سے امتياز کرنے کے لیے 1403ء میں منگ خاندان کے دور میں اس شہر پر لاگو کیا گیا تھا جو ("جنوبی دار الحکومت") تھا۔ [1] انگریزی ہجے (Beijing) حکومت کے سرکاری رومنائزیشن پر مبنی ہے (1980ء کی دہائی میں اپنایا گیا)، دو حروف میں سے جیسا کہ معیاری چینی میں ان کا تلفظ کیا جاتا ہے۔ ایک پرانے انگریزی ہجے، پیکنگ (Peking)، جسے جیسوٹ مشنری مارٹینو مارٹینی نے 1655ء میں ایمسٹرڈیم میں شائع ہونے والے ایک مشہور اٹلس میں استعمال کیا تھا۔ [2] اگرچہ پیکنگ اب شہر کا عام نام نہیں ہے، لیکن شہر کے کچھ پرانے مقام اور سہولیات، جیسے بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا کا انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) کوڈ PEK ہی ہے اور پیکنگ یونیورسٹی، اب بھی سابق رومن سازی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بیجنگ کا واحد چینی حرفی مخفف 京 ہے، جو شہر میں آٹوموبائل لائسنس پلیٹوں پر ظاہر ہوتا ہے۔ سرکاری لاطینی حروفِ تہجی میں بیجنگ کا مخفف "BJ" ہے۔ [3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Charles O. Hucker (1958)۔ "Governmental Organization of the Ming Dynasty"۔ Harvard Journal of Asiatic Studies۔ 21: 1–66۔ JSTOR 2718619۔ doi:10.2307/2718619 
  2. Martini, Martino, De bello Tartarico historia، 1654.
    • Martini, Martino (1655)، Novus Atlas Sinensis، "Prima Provencia Peking Sive Pecheli"، p. 17.
  3. Standardization Administration of China (SAC)۔ "GB/T-2260: Codes for the administrative divisions of the People's Republic of China" (Microsoft Word)۔ آرکائیو شدہ 5 مارچ 2004 بذریعہ وے بیک مشین۔