بیمار پڑنے پر
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
بیمار پڑنے پر (انگریزی: On Being Ill) ورجینیا وولف کا ایک انشائیہ ہے جو ٹی ایس ایلیٹ کے دی کرائٹیریون میں جنوری 1926 میں چھپا تھا۔ اس انشائیے کو نظرثانی کے بعد فورم میں اپریل 1926 میں چھاپا گیا۔ اس کا عنوان بیماری: جو میری اندیکھی ہے (Illness: An Unexploited Mine) تھا۔
یہ انشائیے کے ذریعے ورجینیا وولف کوشش کرتی ہے کہ بیماری کو ادب کا اہم موضوع ثابت کیا جائے۔ یہ محبت، حسد اور جنگ ہی کی طرح ادب پر چھایا ہوا ہے۔ وولف لکھتی ہے کہ "یہ دیکھتے ہوئے کہ بیماریاں کس قدر عام ہیں، کس درجہ وہ روحانی تبدیلی تبدیلی لا سکتی ہے، کس حد تک یہ بات چونکانے والی ہے کہ جب صحت کی روشنی مدھم پڑ جاتی ہے، غیر دریافت شدہ ممالک بتائے جاتے ہیں، کس قدر کچرے اور روح کے صحرے فلو کے معمولی حملے سے دکھائی پڑتے ہیں۔.. یہ کس قدر عجیب ہے کہ بیماری اپنی جگہ محبت، جنگ اور حسد کے ساتھ ادب کے دیگر موضوعات کی طرح نہیں بنا پائی ہے۔ ناولوں کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا ہو گا کہ وہ نزلہ کے نام معنون ہوں گے؛ رزمی نظمیں تب محرقہ کے نام ہوں گی؛ موسیقی کے دھن نمونیا کے ہوں گی، نغمے دانتوں کے درد کے نام ہوں گے۔ مگر نہیں؛ ... ادب اپنی تمام کوشش کرتا ہے کہ دماغ کے ساتھ ہو؛ حقیقتًا جسم خالی کانچ کی طرح ہے جس سے روح صاف شفاف دکھتی ہے۔