نزلہ
نزلہ (influenza) جس کے لیے flu کا لفظ بھی سننے میں آتا ہے ایک ایسی عدوی بیماری (infectious disease) ہے جس میں virus کے حملے کی وجہ سے نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور تنفسی نظام میں شامل اعضاء ؛ ناک، حلق اور قصبات (bronchi) سمیت پھیپھڑوں تک میں سوزش (inflammation ) پیدا ہو سکتی ہے۔ عام طور پر چونکہ virus کی وجہ سے پیدا ہونے والی ان علامات کے علاوہ دیگر وجوہات کے باعث ہونے والے ناک کے بہاؤ پر بھی لفظ نزلہ ادا کیا جا سکتا ہے اس لیے علم طب و حکمت میں اگر ضرورت پیش آجائے تو influenza کے لیے وبائی نزلہ، کی اصطلاح بھی دیکھنے میں آتی ہے۔ نزلہ کو نزلا بھی لکھا جاتا ہے۔
نزلہ | |
---|---|
تخصص | Family medicine, طب رئوی, infectious diseases, فوری دوا |