بین الاقوامی یوم خوشی یا یوم سعادت، اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ ایک عالمی دن ہے جس میں خوشی کے اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس دن کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں خود بھی خوش رہیں اور آس پاس کے لوگوں اور احباب کے چہروں پر بھی مسکراہٹیں لانے کی کوشش کریں۔ اس دن کا اعلان بین الاقوامی سطح پر 28 مئی 2012ء کو اقوام متحدہ کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب تمام 193 اراکین ممالک نے اقوام متحدہ قرارداد 66/281 کی تائید کی۔

بین الاقوامی یوم خوشی
فائل:IDOH 5B92E5 TransBG.png
نشان بین الاقوامی یوم خوشی
عرفیتیوم سعادت
منانے والےتمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک
قسماقوام متحدہ قرارداد
تقریباتدنیا کے مختلف حصوں میں مختلف طریقوں سے
تاریخ20 مارچ
تکرارسالانہ

اصل میں اس دن کو منانے کا مشورہ جیمی الین نامے شخص نے دیا تھا،جیمی الین ایک یتیم بچہ تھاجو بھارتی شہر کولکاتہ کے سڑک سے مدر ٹریسا نے اسے ریسکیو کیا تھا اور بعد جیمی کی پرورش ایک امریکی خاتون اینا بیلی الین نے کی۔ جیمی گود لینے کے بعد اینا بیلی نے ایک غیر منافع بخش تنظیم ایلن اڈوپشن انٹرنیشنل کی بنیاد رکھی جس کا کام یتیم بچوں کی کفالت کرنا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم