بیکر لیک کینیڈا کی ریاست نُناوُت کی ایک وادی ہے جو خلیج ہڈسن سے 320 کلومیٹر دور واقع ہے۔

1946 میں یہاں کی آبادی 32 افراد پر مشتمل تھی جن میں سے 25 مقامی تھے۔ 2006 میں یہاں کی آبادی 1728 افراد پر مشتمل تھی۔ یورینیئم کی ایک نئی کان آئندہ چند سالوں میں کام شروع کرنے والی ہے۔

ذرائع مواصلات

ترمیم

یہاں کی آبادی کے لیے بیکر لیک ائیرپورٹ موجود ہے جو اسے نزدیکی ساحلی شہر سے ملاتی ہے۔ کام ائیر، کیوالک ائیر اور فرسٹ ائیر کی جانب سے یہاں روزانہ دو پروازیں آتی ہیں۔ یہ پروازیں ہر اتوار کو ونی پگ کو رینکن اور پھر بیکر لیک سے ملاتی ہے۔

معیشت اور خدمات

ترمیم

بیکر لیک میں خواتین کے لیے ایک دارلامان، مرکز صحت، دندان ساز کا کلینک، اسکول، کونسلنگ سینٹر، بوڑھے افراد کا مرکز، سوئمنگ پول اور نوجوانوں کا مرکز ہے۔ شہر کے زیادہ تر افراد نزدیکی کانوں میں کام کرتے ہیں۔

بیکر لیک میں ونی پگ سے خوراک بذریعہ ڈاک آتی ہے جو مقامی سٹوروں کی نسبت سستی پڑتی ہے۔

بیکر لیک میں سیل فون بھی موجود ہیں۔

شہر کا اپنا ایف ایم ریڈیو سٹیشن ہے۔ یہاں انٹرنیٹ سروس بھی کام کرتی ہے اور کیبل ٹی وی، مرکز صحت، سوشل سروسز، نفسیاتی امراض کا مرکز، لائبریری اور تین ہوٹل بھی موجود ہیں۔

بیکر لیک میں دو اسکول بھی ہیں جن میں سے ایک ہائی اسکول اور ایک ایلمنٹری اسکول ہے۔ شہر میں کوئی ووکیشنل اسکول نہیں۔

یہاں کل تین گرجے بھی موجود ہیں۔

بیکر لیک کیری بو، مشک بیل، برفانی خرگوش، جیک خرگوش، بھیڑیئے، ولورین اور گلہریوں کے علاوہ بھی بہت سارے جانور ملتے ہیں۔