بیگم شفیع کا اصل نام قریشہ سلطانہ بشری تھا۔ 1897ء کو دہلی بھارت میں پیدا ہوئیں۔ آپ معروف علمی شخصیت ڈاکٹر سیّد شفیع احمد محقق دہلوی کی اہلیہ تھیں۔ آپ اردو زبان کی شاعرہ، ادیبہ اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان کی سرگرم کارکن بھی تھیں۔ کل پاکستان انجمن مہاجر خواتین کی صدر اور مسلم لیگ پنجاب (شعبہ خواتین) کی نائب صدر رہیں۔ آپ نے ہفت روزہ "دستکاری" دہلی (بعد ازاں لاہور و اسلام آباد) کی مدیرہ کے طور پر بھی کام کیا۔ آپ نے 12 جون 1970ء کو جھنگ میں وفات پائی۔ تدفین احمدیہ قبرستان ربوہ ضلع جھنگ میں کی گئی۔ آپ کا واحد مجموعۂ کلام "کلام بشریٰ" کے نام سے 1960ء میں شائع ہوا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین از خالد مصطفیٰ صفحہ 51